Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

سبزجھنڈا میری پہچان

Avatar

Published

on

عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ایک میوزک کنسرٹ میں بھارتی گانا گایا۔ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی خبروں میں پاکستان کے ایک نیوز چینل کی جانب سے چلائی گئی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کئی افراد نے عاطف اسلم کو تنقید کا نشانہ بنایا۔صارفین نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حب الوطنی پر شک کیا اور الزام عائد کیا کہ عاطف اسلم نے اس عمل کے لیے بھاری معاوضہ وصول کیا۔
گلوکار نے مختصر ٹوئیٹ میں خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ‘بے شک اللہ عزت دینے اور رکھنے والا ہے، سبز جھنڈا میری پہچان ہے’۔
گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ جاری کی، جس میں انہوں نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کے خلاف جاری جھوٹی خبر کے خلاف ان کا ساتھ دیا۔عاطف اسلم نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ سبز ہلالی پرچم کی کتنی عزت کرتے ہیں،ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ان کے مداح ان کے خلاف جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کا جواب ٹھیک طرح سے دینا جانتے ہیں۔ساتھ ہی عاطف اسلم نے لکھا کہ نئے پاکستان میں الزام لگانے والے افراد ان سب کو عزت دینا جان جائیں گے، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا۔

شوبز

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی تصویرنے ہلچل مچادی

anees akhtar

Published

on

avril lavigon

معروف ہالی وڈ گلوکارہ ایورل لویجین نے سوشل میڈیا پر اپنی عبائے میں تصویر پوسٹ کردی ، جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایورل گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہونے والے اسپیشل اولمپک میں شرکت کرنے پہنچی تھیں، اس موقع پر وہ ثقافت کو اجاگر کرنے کی مہم کا بھی حصہ رہیں۔

اسپیشل اولمپکس میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نے نے کئی متعدد عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کے ہمراہ اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ یواے ای آکر بہت خوش ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے دبئی کا بھی رخ کیا اور وہاں کے متعدد مشہور مقامات کی سیاحت بھی کی اور مسلسل اپنے مداحوں کو اس کی اپ ڈیٹ دیتی رہیں

لیکن ان کی ایک تصویر نے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی،اور اس تصویر میں وہ روایتی عبائے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب ثقافت بے حد متاثر کن ہے اور وہ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہی ہیں۔

View this post on Instagram

Baby …. 🐪

A post shared by Avril Lavigne (@avrillavigne) on

Continue Reading

شوبز

پُرکشش شخصیات میں 4 پاکستانی بھی شامل

anees akhtar

Published

on

fwad mahira

ٹی سی کینڈلرکی جانب سے دنیا کے 100 خوبصورت اور پُرکشش شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اداکار فواد خان اورماہرہ خان سمیت 4 پاکستانیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایما واٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ٹی سی کینڈلر نے اس فہرست کو انسٹاگام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان اورعمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

Continue Reading

شوبز

دیپکا کی چوری پکڑی گئی، تصویر وائرل

anees akhtar

Published

on

ranbir dipica ranbir2

بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئے) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اخبار کے مطابق بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے ہوئےکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ دونوں اداکاروں کی ہگ کرتے ہوئے تصاویر گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے بعدممبئی میں لی گئی تھیں۔

ٹی وی شو کے بعد جب دیپکا اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کو ’گڈ بائے‘ کہنے گئیں تو اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر رخصت کیا۔ وائرل تصویر میں دپیکا نے گلابی رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، دوسری جانب رنبیر بھی ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور پینٹ میں کھڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں اداکاروں کی تصاویر ’پاپارازی‘ نامی فوٹوگرافرز نے لی تھیں، جنہیں بعدازاں وائرل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کے درمیان ’لو اسٹوری‘ طویل عرصے رہی اور پھر دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔

بعدازاں دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی گزشتہ سال اٹلی میں ہوئی جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق خبریں بھی آج کل زیر گردش ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
maryan nwaz
پاکستان17 منٹ ago

کل جیل میں کوئی نہ آئے, مریم نوازکا اہم پیغام

avril lavigon
شوبز47 منٹ ago

ہالی وڈ گلوکارہ ’ایورل‘ کی تصویرنے ہلچل مچادی

israel and indian pm copy
انٹرنیشنل48 منٹ ago

پاکستان کا ایٹمی پلان، امریکا، بھارت، اسرائیل مخالفت میں کود پڑے

medicine
پاکستان1 گھنٹہ ago

پاکستان میں زندگی مزید مہنگی ، تشویشناک خبر آ گئی

facebook fake account
پاکستان2 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ، قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ

neray modi
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

مفروربھارتی ارب پتی جیولرنیرا مودی لندن میں گرفتار

dollar
پاکستان2 گھنٹے ago

انٹربینک میں ڈالرپھراُڑان بھرنے لگا

women police
پاکستان2 گھنٹے ago

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی لیڈی پولیس اہلکار معطل

sardar usman buzdar
پاکستان2 گھنٹے ago

حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

mahateer mohd
پاکستان2 گھنٹے ago

مہاتیرمحمد 3روزہ دورے پرکل اسلام آبادپہنچیں گے

dr faysal
پاکستان2 گھنٹے ago

سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ انتہائی قابل مذمت

shoes
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

مسلمانوں سےیکجہتی، چرچ کے باہر 50 جوتے

nab logo
پاکستان3 گھنٹے ago

زرداری، بلاول بھٹوکی پیشی پرنیب کا اعلامیہ

adam zampa
کھیل3 گھنٹے ago

ایڈم زمپا نے پاکستان کیخلاف سیریزکو چیلنج قراردیدیا

opposition parties
پاکستان3 گھنٹے ago

اپوزیشن جماعتیں حکومت کے آگے ڈٹ گئیں

شوبز8 گھنٹے ago

پنجابی بولنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

boild eggs
صحت6 گھنٹے ago

7دنوں میں 4انڈے قبل ازوقت موت کودعوت دینے والی عادت

شوبز10 گھنٹے ago

یوم پاکستان کی خصوصی ٹیلی فلم’لعل‘

ajmal wazeer
پاکستان5 گھنٹے ago

اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

شوبز8 گھنٹے ago

نئے گلوکاروں کے لئے سنہری موقع

پاکستان9 گھنٹے ago

میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا

شوبز9 گھنٹے ago

سحر ملک پنجابی فلم میں

chief justice of pakistan
پاکستان6 گھنٹے ago

دہشتگردی کی تعریف پر لارجر بینچ تشکیل مگر کیوں؟

پاکستان9 گھنٹے ago

شہید نعیم راشد کی بیوہ بھی عزم و ہمت کی مثال

wife of shaheed naeem rashid
انٹرنیشنل7 گھنٹے ago

سانحہ کرائسٹ چرچ، بیوہ نعیم راشد نے ایسی بات کہہ دی کہ

model tariza
پاکستان7 گھنٹے ago

چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزاکو سزا مگر کیوں؟ بریکنگ نیوز

شوبز9 گھنٹے ago

’رانگ نمبر ٹو‘ کا پہلا پوسٹر جاری

nawaz sharif
پاکستان7 گھنٹے ago

نوازشریف نے جے آئی ٹی کو کس کیس میں بیان ریکارڈ کروایا

fawad chaudhry
پاکستان6 گھنٹے ago

فواد چوہدری کی چوری اور سینہ زوری کی مثال کس پر ؟

qutta dladiators
کھیل5 گھنٹے ago

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انعامی رقم اب کتنی ہوگئی

مقبول خبریں