Connect with us

شوبز

ایڈوانس بکنگ

Published

on

ناکام کوشش

نئی پاکستانی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ کی ایڈوانس بکنگ کاآغاز کردیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ملٹی پلیکسز اور سنیما گھروں میں فلم کی بے انتہا ڈیمانڈ ہے ۔ ٹریڈ حلقوں کے مطابق فہد مصطفے اور مہوش حیات کےمنفرد کردار ، فلم کا ہٹ میوزک اور پنجاب کے بیک گراؤنڈ میں رچی کہانی ایسے پہلو ہیں جن کی بدولت ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ اپنے مقابلے میں ریلیز ہونےوالی فلموں سے منفرد ہے جبکہ پروڈیوسر فضا علی میرزا اور ڈائریکٹر نبیل قریشی کی پہلی فلمیں نامعلوم افراد ، ایکٹر ان لاء نے بھی شائقین کوپیسہ وصول تفریح فراہم کی تھی جس کے باعث ٹریڈ حلقے اور شائقین دونوں فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ڈسٹری بیوشن کلب کے زیراہتمام فلم کی ریلیز سے قبل لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں فلم کے پریمئیر شوز کا انعقاد بھی کیاجائے گا جبکہ بین الاقوامی ریلیز کےحوالے سے بھی انٹرنیشنل پریمئیر شو کے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے-

شوبز

ترکی میں بھی

Published

on

ترکی میں بھی

بالی ووڈ فلموں کے لیے بھارت کے بعد چین بھی ایک بڑی انڈسٹری بن گئی ہے جہاں مداح سماجی مسائل پر بننے والی فلموں کو بے پناہ پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج کل بالی ووڈ کے نامور اداکار اپنی فلم کو بھارت کے بعد چین میں بھی ضرور ریلیز کرتے ہیں اداکار سلمان خان نے اپنی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں کامیابی کے بعد ترکی میں بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور ترکی میں بھی ان کی فلم کو بے حد پسند کیا گیا جب کہ مداحوں کی جانب سے سلو میاں کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔

Continue Reading

شوبز

“پہلی محبت”

Published

on

"پہلی محبت"

بالی ووڈ کے سلطان ویسے تو شادی سے دور بھاگتے ہیں لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں عشق بہت کیے ہیں حال ہی میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا انہیں بچپن میں سکول ٹیچر سے عشق ہوگیا تھا اور وہ اپنی ٹیچر کو روزانہ سائیکل پر گھر چھوڑنے جاتے تھے وہ اپنی سائیکل کا کیریئر ہٹا دیا کرتے تھے تاکہ ان کی ٹیچر ان کے آگے بیٹھ سکے سلو میاں نے مزید کہا یہ ناممکن ہے کہ کسی کو اپنی ٹیچر سے محبت نہ ہوئی ہو بہت سے لوگ اس بات کا اقرار نہیں کرتے لیکن میں یہ بات سب کے سامنے کہتا ہوں کہ مجھے بچپن میں ٹیچر سے محبت ہوگئی تھی۔

Continue Reading

شوبز

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

Published

on

موسیقی کے دیوانوں کیلئے بری خبر

معروف امریکی گلوکارہ اریتھا فرینکلن طویل علالت کے بعد کینسر کے باعث ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں 76 برس کی عمر میں چل بسیں۔اریتھا فرینکلن کو پرسوز آواز اور روح میں اتر جانے والی موسیقی پیش کرنے کی وجہ سے روح کی ملکہ بھی کہا جاتا تھا۔اریتھا فرینکلن 2010 میں ہی کینسر کا شکار ہوگئیں تھیں، تاہم سرجری کرانے کے بعد وہ ایک بار پھر موسیقی کے میدان میں اپنے مداحوں کے روح کو سرور بخشنے کے لیے آئی تھیں مگرگزشتہ چند ماہ سے وہ علیل ہوگئیں تھیں، وہ لبلبے کی ایڈوانس کینسر میں مبتلا تھیں۔

Continue Reading

مقبول خبریں