Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

معافی مانگنے کا مطالبہ

Published

on

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر پورا ملک ہی سوگ کی کیفیت میں ہے لیکن ایسے میں کچھ سیاسی کشمکش بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اسی کشمکش کا نتیجہ اداکار حمزہ علی عباسی کا وہ بیان بھی ہے جس میں انہوں نے اظہار افسوس کے ساتھ ساتھ ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ، چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیے۔

اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا ’ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے

حمزہ علی عباسی کی بات پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھر گئی ہے اور لوگوں کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ’ مجھے حمزہ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، جب حمزہ علی عباسی کی بیوی کا انتقال ہوگا اور وہ خود جیل میں ہوگا تو تب میں اسے یہ ٹویٹ یاد دلاﺅں گا

‘سوشل میڈیا پر بہت سے افراد نے حمزہ علی عباسی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

شوبز

فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

Published

on

film ankhain1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

Continue Reading

شوبز

تیلگو فلموں سے انکار ۔۔۔ نہیں یہ ممکن نہیں

Published

on

ileana d cruz

بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے ان امر کی سختی سے تردیدکی ہے کہ انھوں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایلینا ڈی کروز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ میرا فلمی سفر جاری و ساری رہنے کی وجہ تیلگو فلمیں ہیں پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک فلم (برفی) میں کام کرنے کی ہامی بھری تب بھی کہا گیا تھا کہ میں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیاہے لیکن وہ حقیقت نہیں تھی اور اب جبکہ میں رستم،برفی،ہیپی اینڈنگ اور ریڈ جیسی بڑی فلمیں کر چکی ہوں تب بھی میری اولین ترجیح تیلگو فلمیں ہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

باربی ڈول کی قیمت 133 کروڑ 75 لاکھ لگ گئی

Rashid Saeed

Published

on

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہی نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ملٹی سٹار کاسٹ ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ نے 133 کروڑ 75 لاکھ کما لیے ۔ 

واضح ہو کہ اس فلم نے اپنی نمائش کے پہلے روز 52 کروڑ 22 لاکھ روپے کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اگلے 5 دن میں اس کا بزنس شدید متاثر ہوا جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں امتیابھ بچن، عامر خان، فاطمہ ثناء شیخ اور کترینہ کیف نے نمایاں اہمیت کے کردار ادا کیے ہیں تاہم اس فلم میں کترینہ کیف فلمایہ جانے والا ایک گیت شائقین میں بے حد مقبول ہوا ہے۔ اس اعتبار سے فلم کی مجموعی آمدن میں کترینہ کیف سب سے زیادہ کماؤ فنکارہ ثابت ہوئی ہیں۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں