Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

مذہبی جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج

Published

on

سلمان خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’لوراتری‘‘ریلیز سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست بہار کے علاقے مظفرپور کی مقامی عدالت نے سلمان خان، ان کے بہنوئی آیوش شرما اور فلم کی ہیروئن وارینا حسین سمیت فلم سے منسلک دیگر 7 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈووکیٹ سدھیر کمار اوجھا نے سلمان خان اورفلم کے خلاف عدالت میں شکایت درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ فلم کے نام ’’لوراتری‘‘سے ہندوؤں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور فلم کا نام لوراتری رکھ کر ہندوؤں کے مذہبی تہوار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لفظ ’’لوراتری‘‘ ہندوؤں کے مذہبی تہوار’’نوراتری‘‘سے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب رواں سال کی ابتدا میں انتہا پسند ہندو جماعت وشوا ہندو پریشاد(وی ایچ پی) کے سربراہ آلوک کمار نے بھی فلم کے ٹائٹل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ہم فلم کو کسی بھی سینما گھر میں ریلیز ہونے کی اجازت نہیں دیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی ہندو کے جذبات مجروح ہوں۔ واضح رہے کہ فلم’’لوراتری‘‘سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی ڈیبیو فلم ہے، فلم 5 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شوبز

فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

Published

on

film ankhain1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

Continue Reading

شوبز

تیلگو فلموں سے انکار ۔۔۔ نہیں یہ ممکن نہیں

Published

on

ileana d cruz

بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے ان امر کی سختی سے تردیدکی ہے کہ انھوں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایلینا ڈی کروز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ میرا فلمی سفر جاری و ساری رہنے کی وجہ تیلگو فلمیں ہیں پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک فلم (برفی) میں کام کرنے کی ہامی بھری تب بھی کہا گیا تھا کہ میں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیاہے لیکن وہ حقیقت نہیں تھی اور اب جبکہ میں رستم،برفی،ہیپی اینڈنگ اور ریڈ جیسی بڑی فلمیں کر چکی ہوں تب بھی میری اولین ترجیح تیلگو فلمیں ہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

باربی ڈول کی قیمت 133 کروڑ 75 لاکھ لگ گئی

Rashid Saeed

Published

on

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف ہی نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ملٹی سٹار کاسٹ ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ نے 133 کروڑ 75 لاکھ کما لیے ۔ 

واضح ہو کہ اس فلم نے اپنی نمائش کے پہلے روز 52 کروڑ 22 لاکھ روپے کما کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم اگلے 5 دن میں اس کا بزنس شدید متاثر ہوا جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ یہ فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی ۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں امتیابھ بچن، عامر خان، فاطمہ ثناء شیخ اور کترینہ کیف نے نمایاں اہمیت کے کردار ادا کیے ہیں تاہم اس فلم میں کترینہ کیف فلمایہ جانے والا ایک گیت شائقین میں بے حد مقبول ہوا ہے۔ اس اعتبار سے فلم کی مجموعی آمدن میں کترینہ کیف سب سے زیادہ کماؤ فنکارہ ثابت ہوئی ہیں۔ 

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں