آسکر کی ریس سے آوٹ ‘ولیج راک سٹار’ ان

Oscar
Avatar WebDesk 1 , ستمبر 23, 2018

نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت، عالیہ بھٹ کی فلم راضی اور نوازالدین صدیقی کی فلم  منٹو آسکر کی ریس سے باہر ہوگئیں۔

91 ویں اکیڈمی ایوارڈز 2019 کی غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بالی ووڈ فلموں ’’پدماوت‘‘، ’’راضی‘‘، ’’منٹو‘‘، ’’ہچکی‘‘، ’’اکتوبر‘‘، ’’لوسونیا‘‘، ’’گلاب جامن‘‘، ’’پیہو‘‘،’’کڑوی ہوا‘‘، ’’پیڈمین‘‘ اور’’گلی گلیان‘‘ سمیت دیگر فلموں کے درمیان کڑا مقابلہ تھا، تاہم یہ مقابلہ بھارتی ریاست آسام کی ایک چھوٹے بجٹ کی فلم ’’ولیج راک سٹار‘‘ نے جیت لیا جس کے بعد یہ فلم تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آسکر ایوارڈ  2019  کی نامزدگی کے لیے منتخب ہوگئی۔

فلم’’ولیج راک سٹار‘‘کو آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ آسکر جیوری کے 12 ممبرز نے کیا، جیوری ممبر آننت مہادیون کا کہناتھا کہ انہیں اس فلم کو آسکر کے لیے نامزد کرنے پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم’’ولیج راک سٹار‘‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے گاؤں میں رہنے والی بچی دھنو کے گرد گھومتی ہے جو گاؤں میں ناکافی سہولیات کی باوجود زندگی میں آگے بڑھتی ہے۔  آسکرایوارڈ کا میلہ 24 فروری 2019 کوسجےگا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.