شوبز
نئی ذمہ داری مل گئی
محمدابرارعالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر(آپریشن)پنجاب آرٹس کونسل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس پر انہیں متعدد افراد نے مبارکباد کے پیغام ارسال کئے ہیں۔یاد رہے کہ محمدابرارعالم اس سے قبل سرگودھا آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر کے طور پرفرائض سرانجام دے رہے تھے۔محمد ابرار عالم کا کہنا ہے کہ وہ آرٹس کونسل میں مختلف شعبوں کو مزید فعال بنانے کی کوشش کریں گے۔

شوبز
ایشوریا رائے دلہن بن گئیں مگراس باردلہا کون
بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ایشوریا رائے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں دلہن بن گئیں جسے دیکھ کر ان کے شوہر ابھیشیک بچن شایدمر مٹیں۔
ایشوریا رائے نے حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والےفیشن شو میں اپنے جلوے بکھیرے جس کی تصاویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھردُلہن بن گئی ہیں۔ دلہنوں جیسا سرخ لہنگا ان پر خوب جچ رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے برینڈز ، فوٹو شوٹ کے لیے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا انتخاب کرتے ہیں۔
بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ایشوریا رائے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں دلہن بن گئیں جسے دیکھ کر ان کے شوہر ا
ایشوریا رائے نے حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والےفیشن شو میں اپنے جلوے بکھیرے جس کی تصاویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھردُلہن بن گئی ہیں۔ دلہنوں جیسا سرخ لہنگا ان پر خوب جچ رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے برینڈز ، فوٹو شوٹ کے لیے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا انتخاب کرتے ہیں۔
مس ورلڈ ایشوریا رائےنے اپنے انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کیں ، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریاکےکنارے اپنے خوبصورت بال کھول کر سُرخ جوڑے میں فوٹوشوٹ کروا رہی ہیں۔
یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بچن کی خوبصورتی میں بھی نکھار آتا جا رہا ہے۔
ایشوریا رائےکو ایک دن قبل قطر کی فلائیٹ کےلیے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، خوبصورت اداکارہ نے سترنگی کورٹ پہنا ہوا تھا، اور اُس سادگی میں بھی وہ حسین لگ رہی تھیں۔
شوبز
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
ایمان علی کی شادی کی تقریبات تسلسل سے لاہور میں جاری ہیں جس میں ان کے فیملی ممبران کے ساتھ قریبی دوست بھی شرکت کررہے ہیں تاہم ایمان علی نے میڈیا کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے سب کو سختی سے منع کردیا ہے کہ تقریبات میں کوئی بھی بن بلایا مہمان شریک نہ ہو۔ شادی کی کوریج کے لئے کئی چینلز، میگزین اور میڈیا سے وابستہ دوسرے لوگ مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تمام تقریبات نہایت رازداری سے کی جارہی ہیں البتہ مختلف ذرائع سے کچھ تصاویر منظرعام پر بھی آرہی ہیں۔ا س شادی کے تمام انتظامات ایمان علی کے قریبی دوست قاسم یارٹوانہ کررہے ہیں جنہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا کو شادی بارے کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہ کریں۔گزشتہ رات ایمان علی کی مایوں میں بھی خوب ناچ گانا ہوا۔
شوبز
پہلی جھلک منظرعام پر
ڈائریکٹراظفرجعفری کی فلم’شیردل‘ کی پرموشن کا آغازکردیا گیا۔ فلم کا پہلاٹیزرآج ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ فلم کی نمائش 22مارچ کو ہوگی۔اس فلم میں میکال ذوالفقاراور ارمینا خان نے مرکزی کردار کئے ہیں جبکہ کاسٹ میں حسن نیازی اور سبیکاامام سمیت بہت سے فنکارشامل ہیں۔فلم پاکستان ایئرفورس کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ فلم کا ٹیزرریلیز ہونے پر میکال کا کہنا ہے کہ آج ان کا ایک خواب پوراہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’شیردل’ہرپاکستانی کوضرور پسندآئے گی۔
- پاکستان23 گھنٹے ago
فواد چوہدری اورنعیم الحق میں اختیارات کی جنگ شروع
- شوبز9 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- پاکستان24 گھنٹے ago
شاہد خاقان عباسی کو ٹیکس دہندگان میں کون سا نمبر؟
- پاکستان23 گھنٹے ago
کشیدگی؛ بھارتی اشیاء کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان
- پاکستان24 گھنٹے ago
سعودی عرب نے حجاج اکرام کیلئے خوشخبری سنا دی
- شوبز5 گھنٹے ago
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
- پاکستان9 گھنٹے ago
لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ
- پاکستان23 گھنٹے ago
بلوچستان: سیلابی ریلوں نے کہاں کہاں تباہی مچادی
- پاکستان24 گھنٹے ago
خیبرپختون خوا حکومت پولیس کے ساتھ کیا کرنے والی ہے ،چونکا دینے والی خبر
- پاکستان24 گھنٹے ago
بھارتی گیڈر بھبکیاں، مشرف بھی میدان میں آ گئے
- شوبز8 گھنٹے ago
لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹ گئی
- پاکستان9 گھنٹے ago
وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ