ہالی وڈ میں پہلا قدم


اداکار قوی خان امریکہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک فلم کی شوٹنگ مکمل کرائی۔قوی خان پچاس سال سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اس دوران انہوں نے ریڈیو،ٹی وی،تھیٹر اور فلموں میں بھی کام کیا لیکن ہالی وڈ میں کام کرنے کایہ پہلا تجربہ تھا جس کے بارے میں قوی خان کا کہنا ہے کہ میں نے وہاں کام کرکے بہت کچھ سیکھا کیونکہ انسان اپنی زندگی میں ہرقدم پر کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے۔قوی خان نے بتایا کہ انہوں نےForbidden Steps کے عنوان سے بنائی جانے و الی فلم میں کام کیا ہے جس کی کاسٹ میں فاران طاہر،شیتل شیٹھ،نکولس ایم،گاریڈیو اور انیتا جوشی شامل ہیں۔ فلم کی ڈائریکٹر ارم پروین بلال ہیں۔ فلم میں قوی خان نے فاران طاہر کے والد کا کردار کیا ہے جو ایک مسلمان پولیس آفیسر ہے۔فاران طاہر اپنی بیٹی اور والد کے درمیان جنریشن گیپ ختم کرنے کی کوشش میں مصروف رہتا ہے۔