جنگ جیت لی

پاکستان کی معروف رائٹر وڈرامہ نگار اسما نبیل نے پہلی بار کینسر سے جنگ جیتنے کی کہانی عوام سے شیئر کی ہے۔اسما نبیل نے بتایا کہ انہیں 2013میں بریسٹ کینسر ہوا تھا اور یہ وقت ان کے لئے انتہائی تکلیف دہ تھا لیکن انہوں نے ہمت ہارنے کی بجائے بہادری سے اس کا علاج کرایا اور ایک دن ایسا بھی آیا جب انہوں نے کینسر جیسی موذی بیماری کے خلاف جنگ جیت لی۔اسمانبیل کا مزید کہنا ہے کہ اگر انسان یہ ٹھان لے کہ اس نے یہ کام کرنا ہے تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔یاد رہے کہ اسمانبیل بے شمار مقبول ناولوں کے ساتھ سپرہٹ ڈرامے بھی لکھ چکی ہیں جن میں خدا میرا بھی ہے اورخانی جیسے مقبول ترین ڈرامے بھی شامل ہیں جبکہ ان دنوں ہم ٹی وی سے ان کا ڈرامہ’باندی‘بھی دکھایا جارہا ہے۔اسما نبیل کا لکھا ہوا ایک اور ڈرامہ’سرخ چاندنی‘تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں تیزاب سے متاثرہ خواتین کے مسائل دکھائے جارہے ہیں۔