پریم کہانی منظرعام پر


اداکاراحسن خان اور صباقمر کی شارٹ فلم’مومل رانو‘ آئندہ ماہ یورپ میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی جس میں دنیا بھر سے فلمیں شامل کی جائیں گی۔قبل ازیں یہ فلم کئی فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے جہاں اسے بہت پزیرائی ملی۔گزشتہ ماہ یہ فلم’زی فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کی گئی تھی۔یہ فلم نوے منٹ دورانیئے پر مشتمل ہے جس میں جمال اور نگار کی لوسٹوی بیان کی گئی ہے جسے سندھ کے دیہی پس منظر میں بیان کیا گیا ہے ۔اس فلم کی کہانی ظفرمعراج نے تحریر کیا ہے جبکہ ڈائریکٹر سراج الحق ہیں۔احسن خان اورصباقمر فلم کی کامیابی پر بے حد مسرور دکھائی دیتے ہیں۔