قتل کی دھمکیاں

shaima qasim
Avatar Ashfaq Hussain , اکتوبر 11, 2018

سابق مس عراق شیما قاسم قتل کی دھمکیاں ملنے پر اپنے وطن کو چھوڑ کر لبنان منتقل ہوگئیں۔تشدد زدہ اور خانہ جنگی کا شکار ملک عراق میں گزشتہ ماہ میں ایک ہفتے کے دوران ایک سماجی کارکن اور ایک انسٹاگرام اسٹارز خاتون کے پراسرار قتل نے ملک میں بے چینی پھیلادی تھی۔

عراق کے مقامی میڈیا کے مطابق شیما قاسم نے بتایا کہ انہیں ایک شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں، جس نے اپنی شناخت داعش کے رکن کے طور پر کرائی اور کہا کہ ‘اب تمہاری باری ہے’۔انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، میری زندگی خطرے میں ہے، بہت سے لوگوں کے قتل نے مجھے خوف زدہ کردیا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں یہاں رہنے کو غیر محفوظ تصور کرتی ہوں اس لیے میں عراق چھوڑ کر لبنان آگئی ہوں’۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.