کیٹ واک کے جلوے

فیشن شو کے دوران ریمپ پر ‘کیٹ واک’ دیکھنے والوں کے دلوں کو بھا گئی۔

گزشتہ دنوں فیشن شو کے دوران ریمپ پر جدید اور مہنگے ترین ملبوسات پہنے ماڈلز کے ساتھ انتہائی بےفکری سے اصلی کیٹ واک کرتی ہوئی بلی کی ویڈیو دیکھنے والوں کے دلوں کو ایسی بھائی کے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر فوری وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شئیر کی گئی یہ ویڈیو اب تک لاکھوں دفعہ دیکھی جا چکی ہے۔

 قریب سے ماڈل کو گزرتا دیکھ کر بلی اپنی مصروفیت چھوڑ کر ماڈل کے گاون پر لپک گئی۔ اس کے فوری بعد بلی نے اٹھلاتے ہوئے ریمپ پر اصل ‘کیٹ واک’شروع کر دی۔

ریمپ پر اصل کیٹ واک دیکھ کر حاضرین کی توجہ سجی سنوری ماڈلز کی بجائے بلی پر منتقل ہو گئی۔

بعدازاں منتطمین کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ بلی کا ریمپ پر آ جانا اُن کے علم میں تھا۔

منتظمین کےمطابق بلی اچانک ہی سے ریمپ پر آگئی لیکن حاضرین ریمپ پر ماڈلز سے زیادہ اصل کیٹ واک دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

View this post on Instagram

Ahahahahahah #catwalk #real #vakkoesmod #catmoss

A post shared by H (@hknylcn) on

You might also like