Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

آج سے نمائش کا آغاز

Published

on

thughs of hindustan

ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام بالی وڈ کی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ٹھگز آف ہندوستان آج پاکستانی سینمائوں کی زینت بنے گی۔فلم کا مجموعی بجٹ 300 کروڑ سے زائد ہے۔ فلم کی عکسبندی یورپی ملک مالٹا کے دلفریب ساحل پر کی گئی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن نے ابوبکر آزاد نامی لڑاکا لیڈر کا کردار ادا کیا ہے جبکہ عامر خان فرنگی ملاح نامی ٹھگ کے کردار میں نظر آئیں گے جسے انگریز سرکار اور ٹھگوں کے گروپ کے درمیان صلح کا معاہدہ کروانے کا ٹاسک ملتا ہے۔ڈائریکٹر وجے کرشنا اچاریہ کی زیر ہدایت بنی اس فلم کی عکسبندی خصوصی طور پر تیار کئے گئے سینکڑوں ٹن وزنی دیو ہیکل بحری جہازوں پر کی گئی ہے۔ لاہور اور کراچی میں فلم کے پریس شوز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

شوبز

فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

Published

on

film ankhain1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

Continue Reading

شوبز

تیلگو فلموں سے انکار ۔۔۔ نہیں یہ ممکن نہیں

Published

on

ileana d cruz

بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے ان امر کی سختی سے تردیدکی ہے کہ انھوں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایلینا ڈی کروز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ میرا فلمی سفر جاری و ساری رہنے کی وجہ تیلگو فلمیں ہیں پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک فلم (برفی) میں کام کرنے کی ہامی بھری تب بھی کہا گیا تھا کہ میں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیاہے لیکن وہ حقیقت نہیں تھی اور اب جبکہ میں رستم،برفی،ہیپی اینڈنگ اور ریڈ جیسی بڑی فلمیں کر چکی ہوں تب بھی میری اولین ترجیح تیلگو فلمیں ہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

تنوشری دتہ پر قتل کا الزام

Published

on

rakji sawant

دوروز قبل راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت نے ایک خاتون ریسلر ریبیل کو رقص کا چیلنج دیا تھا تاہم اس خاتون ریسلر نے رقص کرنے کے بجائے راکھی کو اٹھا کر پٹخ دیا جس سے ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی اور وہ اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

راکھی ساونت نے خاتون ریسلر کا غصہ اداکارہ تنوشری دتہ پر نکالتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون ریسلر نے مجھ پر حملہ جان بوجھ کر کیاتھا، تنوشری دتہ نے اسے مجھ پر حملہ کرنے کے پیسے دئیے تھے تاکہ میں زخمی ہوجاؤں اور کبھی ڈانس نہ کرسکوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں تنوشری دتہ کی جانب سے شروع کی جانے والی ’می ٹو‘ مہم کے بعد راکھی ساونت اور تنوشری دتہ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں