Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

سالگرہ پر نمائش کا اہتمام

Avatar

Published

on

miky mouse

امریکہ میں مکی ماؤس کی سالگرہ کے حوالے سے نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں مکی ماؤس کے کردار کے سبھی انداز پیش کئے گئے۔مکی ماؤس کی نمائش میں 1930 میں بننے والی ایک مختصر دورانیے کی فلم بھی دکھائی گئی۔ مکی ماوس کردار تخلیق کئے جانے سے اب تک مختلف ادوار میں مکی ماؤس کے ٘پوسٹر بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں۔ اس دوران بچوں کی پسند پر مشتمل کردار کے تقریبا سبھی انداز بھی پیش کئے گئے، سکولوں کے بچوں نے نمائش میں خصوصی دلچسپی لی اور مکی ماوس کے ساتھ جی بھر کر تصاوریر بنوائیں۔ یہ نمائش فروری 2019 تک جاری رہے گی۔

شوبز

لکس سٹائل ایوارڈ ‘ میشا شفیع نے بڑا مطالبہ کر دیا

WebDesk 1

Published

on

meesha shafi

ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراسانی کے باعث رواں سال ہونے والے لکس سٹائل ایوارڈ سے اپنی نامزدگی اور گانے کا نام نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

میشا شفیع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں لکس سٹائل ایوارڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی دنیا چاہتی ہوں جہاں شوبز کی صنعت میں خواتین محفوظ ہوں ، اور اگر وہ آواز اٹھائیں تو اْن کی آواز سنی جائے نہ کہ خود خواتین کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے۔

میشا شفیع نے یہ بھی کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کا بائیکاٹ ہماری کامیابی پر اثرانداز نہیں ہوگا اور جو بہادر خواتین اس بائیکاٹ کے حق میں ساتھ ہیں اْن کو دیکھ کر ایسا لگتا کہ ہم ایک دن اپنا مقصد ضرور پورا کریں گے جب کہ میرا گیت ’میں‘ ایک اعلیٰ مقصد کے لئے لکھا گیا ہے اور میں نے یہ گیت اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت میں لکھا۔ گلوکارہ نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا گیت ’میں‘ لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 میں بہترین گیت کے لئے نامزد ہوا ہے لہذا میری گزارش ہے کہ میرا نام اور میرا گیت نامزدگی کی فہرست سے خارج کردیا جائے۔

Continue Reading

شوبز

ارباز خان کا دوسری شادی سے متعلق حیران کن بیان

WebDesk 4

Published

on

بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے بھی دوسری شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وہ ماڈل گرل جارجیا ایڈریانی کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا سے اپنی طلاق اور دوسری شادی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ ارباز خان کی سابق اہلیہ ملائیکہ اروڑا ان دنوں ارجن کپور کے ساتھ رشتے میں ہیں اور ممکنہ طور پر دونوں اسی مہینے شادی کرسکتے ہیں۔

ارباز خان نے بتایا کہ طلاق کے بعد ان کا شادی سے بھروسہ نہیں اٹھا اور نہ ہی انہوں نے طلاق سے خود کو مایوس ہونے دیا ہے، وہ اپنے گزشتہ تجربات سے بالکل بھی مایوس نہیں اور نہ ہی ان کے دل میں کوئی کڑواہٹ ہے۔ انہوں نے دوبارہ شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی میں دوبارہ خوشی آسکتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ دوبارہ بھی شادی کریں لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ کب صحیح موقع، شخص اور حالات بنتے ہیں۔

ارباز خان نے دوسرے لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دیا اور کہا کہ لوگوں کو شادی ضرور کرنی چاہیے کیونکہ ایسا ہزاروں سالوں سے چلتا آرہا ہے، یہ ایسے ہی ہے جیسے سب کو پتا ہے کہ ایک دن مرنا ہے تو کیا اس کی وجہ سے جینا چھوڑ دیا جائے؟۔

ارباز خان اپنی سابق اہلیہ سے طلاق کے بعد ماڈل گرل جارجیا ایڈریانی کے ساتھ رشتے میں ہیں اور ان کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں ۔ وہ جارجیا کے ساتھ پہلے ہی شادی کرسکتے تھے لیکن اہلخانہ کے دباﺅ کے باعث ایسا نہیں کرپائے تھے اور ان کے حالیہ بیان کے بعد لگتا ہے کہ ان کی شادی کے معاملے پر جمی برف پگھلنے لگی ہے۔

Continue Reading

شوبز

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

WebDesk 2

Published

on

sunny deol1

بھارت میں عام انتخابات کے دوران بہت سی نامور بولی وڈ شخصیات اپنے فلمی کیریئر کے ساتھ ساتھ سیاست میں شمولیت اختیار کررہی ہیں، ایسی ہی شخصیات کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اداکار سنی دیول بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) کا حصہ بن گئے۔

سنی دیول نے نئی دہلی میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ریلوے کے وزیر پیوش گوئل کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی میں رکنیت اختیار کرنے کے بعد اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت کو نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی ضرورت ہے۔

سنی دیول نے کہا کہ ’جس طرح میرے والد اٹل جی کے ساتھ جڑے رہے اس ہی طرح میں بھی مودی جی کا ساتھ دینے آیا ہوں‘۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں بی جے پی کے لیے جو بھی کرسکتا ہوں کروں گا، میں بولوں گا نہیں اپنے کام سے کرکے دکھاؤں گا‘۔

اس موقع پر نرملا سیتا رمنا کا کہنا تھا کہ ’سنی دیول کا پی جے پی میں شمولیت اختیار کرنا مجھے ان کی فلم بارڈر کی یاد دلاتا ہے، بارڈر جیسی فلم سے ہی اندازہ ہوتا ہے کہ سنی دیول حب الوطنی کو کتنا سمجھتے ہیں، مجھے بےحد خوشی ہورہی ہے کہ سنی دیول جیسے اداکار بی جے پی کا حصہ بنے‘

یاد رہے کہ سنی دیول کے والد اداکار دھرمیندر اور والدہ ہیمامالنی دونوں ہی بی جے پی کا حصہ رہے ہیں۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ امکان ہے کہ سنی دیول پنجاب کے ضلع گروداس پور کی سیٹ سے الیکشن لڑیں۔

ضلع گروداس پور سے ماضی میں اداکار ونود کھنہ بھی بی جے پی سے ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر نے انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

چہرہ پہچاننے والے سافٹ ویئر کی غلطی، ہرجانے کا دعویٰ

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

امریکہ کی عرب ممالک کے تیل پر نظر

پاکستان4 گھنٹے ago

مصدق ملک کا پنجاب کے بجٹ کے حوالے سے تہلکہ خیزدعویٰ

پاکستان4 گھنٹے ago

ایف بی آر کو اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم مزید پرکشش بنانے کی ہدایت

پاکستان4 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش

انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی بچی کا دوران پرواز طیارے میں انتقال

پاکستان5 گھنٹے ago

ابراہیم لونی کی موت، پی ٹی ایم کی سازش بے نقاب

پاکستان5 گھنٹے ago

وزیر اعظم تمام فیصلے خود کرتے ہیں: صمصام بخاری

پاکستان5 گھنٹے ago

امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کھیل5 گھنٹے ago

سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شکایات کے انبار لگا دیے

پاکستان5 گھنٹے ago

حکومت ناکامی کے بعد تشدد پر اتر آئی ہے: قمر الزمان کائرہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

قیمتی پتھروں کی کان میں حادثہ، 50 کان کن ہلاک

پاکستان5 گھنٹے ago

وسائل کی کمی اور گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے: جام کمال

پاکستان5 گھنٹے ago

بجلی کے غیرقانونی کنکشنز اور کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز

پاکستان6 گھنٹے ago

نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویڈیو7 گھنٹے ago

ایکشن فلم ’سی یو یسٹرڈے‘کاپہلا ٹریلر جاری

sunny deol1
شوبز13 گھنٹے ago

اداکارسنی دیول بی جے پی کا حصہ بن گئے

avangers end gamepremier
ویڈیو13 گھنٹے ago

،’ایونجرز: اینڈ گیم‘ کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر

ویڈیو1 دن ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو1 دن ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو2 دن ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو2 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو3 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو3 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو4 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو5 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو5 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی6 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو7 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو1 ہفتہ ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں