Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

شائقین نے مایوس کن قرار دیدیا

anees akhtar

Published

on

movie poster 1

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ آج بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کردی گئی ہے۔ ریلیز سے قبل فلم سے متعلق بے شمار دعوے کیے گئے تھے تاہم بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش اور فلمی شائقین نے امیدوں کے برعکس ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو مایوس کن قراردیتے ہوئے اوسط درجے کی فلم قرار دے دیا۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی، فلم کے پہلے گھنٹے میں شامل کیے گئے سینز اتنے خاص نہیں تھے، فلم کا پلاٹ روایتی فارمولا ٹائپ تھا، اسکرین پلے قدرے بہتر تھا، تاہم فلم کی اوسط درجے کی کارکردگی کے اصل ذمہ دار ہدایت کار ہیں۔‘‘

صرف ترن آدرش ہی نہیں فلم دیکھنے والے دیگر شائقین نے بھی ٹوئٹر پر فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے

کہا کہ عامر خان نے ایسی فلم کیوں کی؟ ایک اور صارف نے لکھا فلم کی کہانی اور کردار بہت ہی کمزور تھے، تایانکی نامی صارف نے لکھا فلم نہایت بورنگ ہے،  اسے دیکھنا پیسے اور وقت کا ضائع کرنا ہے۔

واضح رہے کہ 325 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘رواں سال کی مہنگی ترین فلم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو اپنی لاگت پوری کرنے کے لیے باکس آفس پر ایک دن میں 50 کروڑ کمانے ہوں گے۔

شوبز

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

anees akhtar

Published

on

ambar jhony

شہرہ آفاق فنٹیسی فلم ’ پائریٹس آف دی کیریبیئن ‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کا کردار ادا کرنے سے شہرت حاصل کرنے والے ہولی وڈ اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ اداکارہ امبر ہیرڈ اور برطانیہ کی اخبار پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ امبر ہیرڈ پر تشدد کے جھوٹے الزامات لگانے سے متعلق عدالت میں نئی درخواست دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب جائیں گے کہ ان پر تشدد کے الزامات جھوٹے ہیں۔

 یک طرفہ اور جھوٹا مضمون شائع کرنے پر بھی ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔ دی سن نے گزشتہ برس جونی ڈیپ کے خلاف ایک مضمون لکھا تھا جس کا عنوان تھا ’بیوی پر تشدد کرنے والا‘۔ اس مضمون میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

مضمون میں جہاں جونی ڈیپ کو بیوی پر تشدد کرنے والے شخص کے طور پر پیش کیا گیا، وہیں ان کی سابق اہلیہ امبر ہیرڈ کو ایک مظلوم خاتون کے طور پر بھی پیش کیا گیا۔

یہ مضمون ایک ایسے وقت میں شائع کیا گیا، جب ہولی وڈ میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی مہم ’می ٹو‘ اپنے عروج پر تھی۔ جونی ڈیپ پر سابق اہلیہ امبر ہیرڈ نے مئی 2016 میں الزام عائد کیا تھا کہ انہیں شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

امبر ہیرڈ کے مطابق جونی ڈیپ نے ان کے چہرے پر موبائل فون تیزی سے مارا، ساتھ ہی اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شوہر نے ان پر بوتل سے بھی حملہ کیا۔ امبر ہیرڈ نے تشدد کرنے پر جونی ڈیپ پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے طلاق کی درخواست بھی دی تھی۔

امبر ہیرڈ سابق شوہر کی جانب سے تشدد کی تصاویر بھی سامنے لے آئی تھیں اور بعد ازاں دونوں میں 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔

اگرچہ جونی ڈیپ نے پہلے دن سے ہی امبر ہیرڈ پر تشدد کے الزامات کو مسترد کیا، تاہم اب اطلاع سامنے آئی ہے کہ جونی ڈیپ ایسے ثبوت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، جس وہ خود کو بے گناہ ثابت کرنے میں کامیاب جائیں گے۔

جونی ڈیپ کے وکیل نے نشریاتی ادارے کو بھیجے گئے بیان میں تصدیق کی کہ وہ ایسے ثبوت حاصل کرنے میں کامیاب گئے ہیں جس سے یہ ثابت کیا جا سکے گا کہ ان کے مؤکل پر تشدد کے الزامات جھوٹے ہیں۔

جونی ڈیپ کے وکیل کے مطابق انہیں نہ صرف سیکیورٹی ویڈیوز ملے ہیں، بلکہ انہیں ایسے عینی شاہدین بھی ملے ہیں جنہوں نے تصدیق کی ہے کہ جس دن امبر ہیرڈ تشدد کے الزامات لگا رہی ہیں، اس دن انہوں نے ان کے چہرے پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں دیکھے۔

اداکار کے وکیل کے مطابق انہوں نے امبر ہیرڈ کے الزامات کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے اپنے ثبوتوں کی فہرست بھی عدالت کو فراہم کردی اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس بار کامیاب جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جونی ڈیپ نے برطانوی عدالت میں اخبار کے خلاف کیس دائر کرتے ہوئے ان پر 2 لاکھ یورو ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ ساتھ ہی اداکار نے اخبار سے قانونی جنگ کی مد میں معاوضے کی رقم کی ادائگی کا مطالبہ بھی کیا۔

Continue Reading

شوبز

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

anees akhtar

Published

on

sarah7

بالی ووڈ اداکارسیف علی خان کواپنی بیٹی سارہ علی خان کی فلمی کامیابیوں پر جہاں انتہائی خوشی ہے وہیں ایک بات پر تشویش بھی ہے اور وہ ہے سارہ کے حوالے سے ہونے والی بے تحاشا میڈیا کوریج۔



بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے سارہ سے بات بھی کی ہے اور انہیں میڈیا سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

سارہ علی خان کی فلمی زندگی ابھی دو فلموں تک محدود ہے لیکن جس انداز میں انہیں کوریج مل رہی ہے وہ درجنوں فلمیں کرنے والی اداکارائوں کے حصے میں بھی کم آئی ہے۔ سارہ علی کے اُٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے سے لے کر ان کے کھانے پینے اورپہناوے تک پر میڈیا کی نظر ہے۔



اسی بات پر ان کے والد سیف علی خان فکرمند ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ سارہ کا اتنا زیادہ میڈیا میں رہنا ان کی کامیابیوں کی راہ میں کہیں رکاوٹ نہ بن جائے۔ انہوں نے سارہ کو اپنے خدشے سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کی بات پر عمل کرنا یا نہ کرنا سارا پر منحصر ہے۔

مزے کی بات یہ ہے کہ سارہ کے چھوٹے بھائی تیمور کو بھی میڈیا میں یکساں کوریج مل رہی ہے۔ ایک طرف جہاں سارہ کی تصاویرجریدوں کے سرورق کی زینت بن رہی ہیں ، وہیں ننھے تیمور کی تصویریں بھی اتنی ہی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

گووندا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

anees akhtar

Published

on

govinda

 معروف بالی ووڈ اداکار گووندا کے بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار گووندا کے 34 سالہ بھانجے جنویندرا آہوجا کی لاش آج صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پراسرار حالت میں ممبئی کے علاقے یاری روڈ میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنویندرا کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت سے متعلق کچھ کہا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گووندا کے بھانجے اور معروف کامیڈین کرشنا ابھیشیک کی اہلیہ کاشمیرا شاہ نے جنویندرا آہوجا کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب جنویندرا کی موت کی خبرسن کر صدمے میں ہیں تاہم انہوں نے اسے طبعی موت قرار دیا ہے اور مزید کچھ کہنے سے گریز کیا۔

Continue Reading
Advertisement
ambar jhony
شوبز2 منٹ ago

جونی ڈیپ کا سابق اہلیہ اوراخبارپرمقدمہ

Federal cabinet meeting
پاکستان11 منٹ ago

وفاقی کابینہ اجلاس‘ پی آئی اے میں 1952ایکٹ کا نفاذ

asad umer1
پاکستان16 منٹ ago

مالیاتی پیکیج عوام کی بہتری کیلئے ہے: اسد عمر

karachi city councle meeting.JPG
پاکستان20 منٹ ago

کراچی سٹی کونسل اجلاس میدان جنگ میں تبدیل

chairman nab justice retaird javed iqbal
پاکستان31 منٹ ago

نیب کی 13 ماہ کی کارکردگی، 3 ارب سے زائد رقم برآمد

shabaz shrif
پاکستان32 منٹ ago

نواز شریف کی صحت سے متعلق خبریں اچھی نہیں

Sikh community
پاکستان35 منٹ ago

پشاورمیں سکھ کمیونٹی پر ہیلمٹ کی پابندی مستثنیٰ قرار

thief of id card
پاکستان40 منٹ ago

نادرا دفتر سے شناختی کارڈ چوری کرنیوالا ملزم گرفتار

azhar ali
کھیل40 منٹ ago

اظہرعلی کو کس چیز کا افسوس ہے

sindh assembly
پاکستان43 منٹ ago

سندھ اسمبلی اجلاس، تفتیش سے پہلے علاج کا بل پیش

sarah7
شوبز45 منٹ ago

سارہ علی خان میڈیا سے دوررہنے کا مشورہ

hamza shahbaz
پاکستان48 منٹ ago

سانحہ ساہیوال،اپوزیشن کا جوڈیشل کمیشن بناینکا مطالبہ

asad umer
پاکستان1 گھنٹہ ago

آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی فی الحال ضرورت نہیں: اسد عمر

imran khan
پاکستان1 گھنٹہ ago

وزیراعظم نے میانوالی جلسہ منسوخ کر دیا

indoneshia
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

انڈونیشیا :ڈیم بھرنے سے 30 افراد ہلاک، 25 لاپتہ

mlika arora
شوبز22 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

nawaz sharif
پاکستان23 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

firdose ashiq awan
پاکستان21 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

sarfraz ahmad
کھیل21 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

ishaq dar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

kangna ranvat
شوبز22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asad umar
پاکستان23 گھنٹے ago

بینکنگ ٹرانزیکشنزپرٹیکس ختم، سستے گھروں کیلئے قرض حسنہ اسکیم کا اعلان

asif ali zardari
پاکستان22 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

پاکستان22 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

women voters
پاکستان23 گھنٹے ago

خواتین ووٹوں کی تعداد کم،چاراضلاع کے انتخابات کالعدم

Development schemes
پاکستان22 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

khuram dastgir
پاکستان22 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

shilpa sethi
شوبز21 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

شوبز2 گھنٹے ago

نوکری سے فارغ

ahsan iqbal
پاکستان22 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا مجرمانہ غفلت

مقبول خبریں