Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

ماضی کی معروف اداکارہ پراسرار طور پر لاپتا

Published

on

ruhi bano

ذہنی امراض میں مبتلا معروف اداکارہ روحی بانو پراسرار طور پر لاپتا ہوگئیں، روحی بانونہ فاؤنٹین ہاؤس میں ہیں نہ اپنے گھرمیں روحی بانو کی بہن کے گھر والے بھی اُن کے بارے میں لاعلم ہیں

آخر روحی بانو گئیں تو کہاں گئیں، کوئی بتانے کو تیار نہیں۔

اپنے وقت کی سپر اسٹار ، اعلی تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی یافتہ روحی بانو کافی سالوں سے نفسیاتی مریضہ اور مالی مسائل کا شکار ہیں ۔

اعلی تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کی حامل معروف اداکارہ روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے،ازدواجی زندگی میں بے سکونی کیا کم تھی کہ اکلوتے بیٹے علی کے قتل سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں چھین گئیں،اور فاونٹین ہائوس روحی بانو کا مسکن بن گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق روحی بانو نفسیاتی مرض سیزوفرینیاکےمرض میں مبتلا ہیں، اور فائونٹین ہائوس میں علاج کے لئے آتی جاتی رہی ہیں،جہاں ایک کمرہ ان کے لئے ہمیشہ مخصوص رہتا ہے۔

روحی بانو کوایک سال قبل ان کی بہن انہیں فائونٹین ہائوس سے اپنے گھر لے گئیں،تب سے روحی بانو کا کسی کو کچھ علم نہیں۔

گلبرک میں موجود روحی بانو کا اپنا گھر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے، فائونٹین ہائوس انتطامیہ کے مطابق روحی بانو کو ان کی بہن روبینہ گلبرگ میں واقع اپنے گھر میں لے آئی تھیں، اب روحی بانو کے بارے میں ان کی بہن ہی بہتر بتا سکتی ہیں ،جو اس وقت کچھ بھی بتانے کو تیار نہیں۔

شوبز

فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

Published

on

film ankhain1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

Continue Reading

شوبز

تیلگو فلموں سے انکار ۔۔۔ نہیں یہ ممکن نہیں

Published

on

ileana d cruz

بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے ان امر کی سختی سے تردیدکی ہے کہ انھوں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایلینا ڈی کروز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ میرا فلمی سفر جاری و ساری رہنے کی وجہ تیلگو فلمیں ہیں پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک فلم (برفی) میں کام کرنے کی ہامی بھری تب بھی کہا گیا تھا کہ میں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیاہے لیکن وہ حقیقت نہیں تھی اور اب جبکہ میں رستم،برفی،ہیپی اینڈنگ اور ریڈ جیسی بڑی فلمیں کر چکی ہوں تب بھی میری اولین ترجیح تیلگو فلمیں ہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

تنوشری دتہ پر قتل کا الزام

Published

on

rakji sawant

دوروز قبل راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت نے ایک خاتون ریسلر ریبیل کو رقص کا چیلنج دیا تھا تاہم اس خاتون ریسلر نے رقص کرنے کے بجائے راکھی کو اٹھا کر پٹخ دیا جس سے ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی اور وہ اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

راکھی ساونت نے خاتون ریسلر کا غصہ اداکارہ تنوشری دتہ پر نکالتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون ریسلر نے مجھ پر حملہ جان بوجھ کر کیاتھا، تنوشری دتہ نے اسے مجھ پر حملہ کرنے کے پیسے دئیے تھے تاکہ میں زخمی ہوجاؤں اور کبھی ڈانس نہ کرسکوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں تنوشری دتہ کی جانب سے شروع کی جانے والی ’می ٹو‘ مہم کے بعد راکھی ساونت اور تنوشری دتہ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں