Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

عمر میں چھو ٹا جیون ساتھی ڈھونڈ لیا

Published

on

shushmita sen

الی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے خود سے 15 برس چھوٹے ماڈل سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بند جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اُن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اُن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ روہمن شاول سے قبل اداکارہ سشمیتا سین کا نام سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا سمیت متعدد شخصیات کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا۔

شوبز

فلم ’ آنکھیں‘ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

Published

on

film ankhain1

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار انیس بزمی نے فلم ’آنکھیں‘ کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل بنانے کا عمل کئی ماہ سے قانونی تنازع کی زد میں تھا تاہم اب یہ مسٔلہ حل ہو گیا ہے۔

انیس بزمی نے کہا کہ پہلی بار ہے کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کررہا ہوں کیوں کہ لاکھوں لوگوں کی طرح میں بھی اُن کا مداح ہوں، یہ میرے لئے اچھا موقع ہے اور میں اس فلم کے سیکوئل کے ساتھ انصاف کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، فلم کی شوٹنگ 2019 کے وسط میں شروع کی جائے گی اور 2020 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فلم کے سیکوئل میں ہالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جیکی چن کے ساتھ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘ سے شہرت پانے والے اداکار کارتک آریان امیتابھ بچن کے ہمراہ انٹری دیں گے۔

واضح رہے کہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آنکھیں‘ میں امیتابھ بچن کے ہمراہ اکشے کمار، ارجن رامپال، پاریش راول اور سشمیتا سین نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جب کہ فلم کی کہانی 3 اندھے چوروں کے گرد گھومتی ہے جن کو تربیت دے کر ایک بینک میں ڈکیتی کروائی جاتی ہے۔

Continue Reading

شوبز

تیلگو فلموں سے انکار ۔۔۔ نہیں یہ ممکن نہیں

Published

on

ileana d cruz

بالی ووڈ کی اداکارہ ایلینا ڈی کروز نے ان امر کی سختی سے تردیدکی ہے کہ انھوں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایلینا ڈی کروز نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ میرا فلمی سفر جاری و ساری رہنے کی وجہ تیلگو فلمیں ہیں پھر یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دوں گی۔ انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ کی ایک فلم (برفی) میں کام کرنے کی ہامی بھری تب بھی کہا گیا تھا کہ میں نے تیلگو فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیاہے لیکن وہ حقیقت نہیں تھی اور اب جبکہ میں رستم،برفی،ہیپی اینڈنگ اور ریڈ جیسی بڑی فلمیں کر چکی ہوں تب بھی میری اولین ترجیح تیلگو فلمیں ہی ہیں۔

Continue Reading

شوبز

تنوشری دتہ پر قتل کا الزام

Published

on

rakji sawant

دوروز قبل راکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں راکھی ساونت نے ایک خاتون ریسلر ریبیل کو رقص کا چیلنج دیا تھا تاہم اس خاتون ریسلر نے رقص کرنے کے بجائے راکھی کو اٹھا کر پٹخ دیا جس سے ان کی کمر میں شدید چوٹ آئی اور وہ اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

راکھی ساونت نے خاتون ریسلر کا غصہ اداکارہ تنوشری دتہ پر نکالتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون ریسلر نے مجھ پر حملہ جان بوجھ کر کیاتھا، تنوشری دتہ نے اسے مجھ پر حملہ کرنے کے پیسے دئیے تھے تاکہ میں زخمی ہوجاؤں اور کبھی ڈانس نہ کرسکوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ میں تنوشری دتہ کی جانب سے شروع کی جانے والی ’می ٹو‘ مہم کے بعد راکھی ساونت اور تنوشری دتہ کے درمیان لفظی گولہ باری جاری ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

Continue Reading
Advertisement

مقبول خبریں