Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

آج کے ڈراموں میں نہ سکرپٹ ہے اور نہ ہی کوئی پیغام

Published

on

asim bukhari

سینئراداکارعاصم بخاری کا کہنا ہے کہ آج کل ڈراموں میں سکرپٹ کے بغیر ہی کام چل رہا ہے۔وہ صرف 20سال کی عمر میں پی ٹی وی سے وابستہ ہوگئے۔اپنے طویل فنی سفر میں انہوں نے 50 سٹیج ڈراموں، 250 فلموں اور 600 سے زائد ٹی وی ڈراموں میں کام کیا۔ ریڈیو میں کمپیئرنگ کے علاوہ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لیے ڈرامے بھی لکھے۔ وہ پنجابی کے بہت اچھے شاعر بھی ہیں، اب تک ان کے تین شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔

عاصم بخاری کا تعلق اندرون لاہور موچی دروازے سے ہے، جہاں وہ 1944ء میں پیدا ہوئے۔ خاندانی پس منظر مذہبی تھا، دادا قرآن پاک کا درس دیتے، جب کہ نانا امام مسجد تھے۔ والد فکر معاش کی خاطر مختلف شہروں میں ملازمت کرتے رہے، چنانچہ یہ اپنے تایا کے ساتھ رہے جو فاریسٹ آفیسر تھے۔ سرگودھا سے میٹرک کرنے کے بعد اپنے ابا کے پاس کراچی چلے گئے اور وہاں کامرس کی تعلیم کا آغاز کر دیا۔ ابھی زیر تعلیم ہی تھے کہ نیشنل بینک میں ملازمت مل گئی، چنانچہ وہ ڈگری ادھوری چھوڑ کر 1961ء میں لاہور آ گئے۔ بے روزگاری کے زمانے میں وہ سٹیج پر کام کرنے کا تجربہ حاصل کر چکے تھے۔

ایک مرتبہ دوست کے ساتھ سٹیج ڈرامے کی ریہرسل دیکھنے گئے۔ ڈائریکٹر نے انہیں بھی کام کرنے کی پیشکش کی، جو انہوں نے فوراً قبول کر لی۔ 1964ء میں ان کے بینک نے ایک ڈرامیٹک کلب بنائی جس کے تحت ایک ڈراما کیا گیا۔ اس ڈرامے میں دوسرے فنکاروں کے ساتھ ننھا مرحوم، جمیل فخری اور خود انہوں نے بھی حصہ لیا۔ پی ٹی وی، جس کا نیا نیا آغاز ہوا تھا، کے لوگ بھی یہ ڈراما دیکھنے آئے ہوئے تھے، ان کے کہنے پر انہوں نے ٹی وی کیلئے آڈیشن دیا اور تین دن بعد ایک ڈرامے کا اسکرپٹ ان کے ہاتھوں میں تھا۔ عاصم بخاری کہتے ہیں، ’’میں خاندان کا پہلا فرد ہوں جو اس شعبے میں آیا۔ اب خاندان میں میرے جو بڑے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ تم میں اس کی صلاحیت قدرتی طور پر تھی۔‘‘

ہوا یوں کہ ایک مرتبہ دوست کے ساتھ سٹیج ڈرامے کی ریہرسل دیکھنے گئے۔ ڈائریکٹر نے انہیں بھی کام کرنے کی پیشکش کی، جو انہوں نے فوراً قبول کر لی۔ 1964ء میں ان کے بینک نے ایک ڈرامیٹک کلب بنائی جس کے تحت ایک ڈراما کیا گیا۔ اس ڈرامے میں دوسرے فنکاروں کے ساتھ ننھا مرحوم، جمیل فخری اور خود انہوں نے بھی حصہ لیا۔ پی ٹی وی، جس کا نیا نیا آغاز ہوا تھا، کے لوگ بھی یہ ڈراما دیکھنے آئے ہوئے تھے، ان کے کہنے پر انہوں نے ٹی وی کیلئے آڈیشن دیا اور تین دن بعد ایک ڈرامے کا اسکرپٹ ان کے ہاتھوں میں تھا۔ عاصم بخاری کہتے ہیں، ’’میں خاندان کا پہلا فرد ہوں جو اس شعبے میں آیا۔ اب خاندان میں میرے جو بڑے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ تم میں اس کی صلاحیت قدرتی طور پر تھی۔‘‘

تھیٹر، ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں کام کے تجربے کو وہ مختلف نوعیت کا قرار دیتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کا اپنا مزا ہے۔ ان کے بقول، ’’تھیٹر کی خوبی یہ ہے کہ آپ کو اپنے کارکردگی کا فیڈ بیک فوراً مل جاتا ہے، گویا ادھر ہی محنت کا صلہ وصول ہو جاتا ہے۔ ریڈیو میں آپ نے صرف اپنی آواز کے ذریعے لوگوں تک بات پہنچانی ہے، آپ کے سامنے صرف مائیک ہوتا ہے، لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کون کون آپ کو سن رہا ہے۔ وہاں ایک تصوراتی کیفیت ہوتی ہے، جبکہ ٹی وی کے لیے آپ نے آواز کے ساتھ چہرے کے تاثرات بھی دینے ہوتے ہیں۔‘‘ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے لیے ’’پنجاب رنگٔ‘‘ کے نام سے ایک پروگرام کی میزبانی کی۔

ٹی وی ڈراموں کے گرتے ہوئے معیار پر وہ شاکی نظر آتے ہیں۔ کہتے ہیں، ’’آج کل اسکرپٹ کے بغیر ہی کام چل رہا ہے، جو کسی بھی کھیل کی کامیابی کی بنیاد ہوتا ہے۔ دوسرے یہ کہ فنکاروں کا انتخاب کردار کی ضرورت کے مطابق میرٹ پر کیا جائے، تعلقات کی بنیاد پر نہیں۔ باقی چیزیں بعد میں آتی ہیں۔ اب ایک جیسے ڈرامے بن رہے ہیں، نالائق لوگ آگے آ گئے ہیں۔ جو کھیل بن رہے ہیں، ان میں کوئی پیغام نہیں ہوتا۔

عاصم بخاری کی شادی 1974ء میں ہوئی۔ شریک حیات کا انتخاب ان کی والدہ نے کیا۔ دو بیٹوں، دو بیٹیوں کے والد ہیں۔ ان کے دونوں بیٹے اور چھوٹی بیٹی بطور چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی میں بھی کام کر چکے ہیں۔ اجلال بخاری اور معطر بخاری کو ’عینک والا جن‘ میں کام کرنے پر بہت شہرت ملی۔ پوچھا، ’’آپ کو خوشی ہوتی ہے؟‘‘ مسکراتے ہوئے کہنے لگے: ’’میں تو جلتا ہوں، پہلے کہا جاتا تھا کہ وہ عاصم بخاری کے بچے جا رہے ہیں۔ اب مجھے دیکھ کر کہا جاتا ہے کہ ’عینک والا جن‘ کے عمران کے ابوجا رہے ہیں۔‘‘ پسندیدہ کھانے کے متعلق بتاتے ہیں، ’’پسند کے کھانے یاد تو بہت آتے ہیں، لیکن اپنی صحت کو مدنظر رکھ کر کھانا کھاتا ہوں۔ والدہ مجھ سے بہت محبت کرتی تھیں۔ اس لیے جب کوئی ایسی چیز پکی ہوتی جو مجھے پسند نہ تھی، تو وہ بڑی منتیں کر کے مجھے کھلایا کرتیں۔‘

شوبز

’کڑ ی دا پتہ کرو‘

Published

on

مقبول ترین بھارتی گلوکار گرورندھاوا پاکستان آنے کے لئے بے تاب ہیں اور اس سلسلے میں وہ جلد ہی اعلان کریں گے۔ گرورندھاوا نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان میں شوکرنے کے لئے کئی لوگوں نے رابطہ کیا ہے اور وہ جلد ہی اس بارے میں حتمی فیصلہ کریں گے کیونکہ ان کی ذاتی خواہش ہے لاہور ضرور جائیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گلوکار بے شمار مقبول گیت گاچکے ہیں لیکن ان کے گانے’کڑی دا پتہ کرو‘نے مقبولیت کے نئے ریکارڈقائم کئے ہیں۔

Continue Reading

شوبز

نئے سال کا پہلا تحفہ

Published

on

مومنہ مستحسن کا نیا گانا’کشمش‘ریلیز کردیا گیا ہے جس میں ان کے ساتھ معروف بھارتی گلوکار ایش کنگ نے آواز کا جادوجگایا ہے۔ا س بارے میں دونوں گلوکاروں کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے شائقین میوزک کے لئے یہ نئے سال کا پہلا تحفہ ہے۔مومنہ مستحسن کا مزید کہنا ہے کہ میں شائقین کے لئے جلد ہی ایک اور گانا بھی ریلیز کرنے والی ہوں۔

Continue Reading

شوبز

پہلی فلم کا ٹائٹل منظرعام پر

Published

on

اداکار محب مرزا کی بطورڈائریکٹر پہلی فلم کا ٹائٹل منظرعام پر آگیا ہے جس کے اعلان انہوں نے چند دن پہلے ہی کیا تھا۔ محب مرزا پہلے ہی اداکاری کے میدان میں بہترین جگہ بناچکے ہیں جبکہ اب وہ ڈائریکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ محب مرزانے اپنی فلم کا نام’عشرت ‘فائنل کیا ہے جسے وہ چین کے اشتراک سے بنارہے ہیں۔فلم ایکشن کامیڈی پر مبنی ہے جس میں علی کاظمی، سائرہ شیروزاور سارہ لورین سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی۔اس فلم میں فیشن ڈیزائنرایچ ایس وائے بھی پہلی باراداکاری کرتے نظرآئیں گے۔

Continue Reading
Advertisement
Lindsey Graham and army chief gernal qamer jawad bajwa
پاکستان22 گھنٹے ago

امریکا کوپاکستان میں بڑے آپریشن کی اجازت

imran khan
پاکستان22 گھنٹے ago

وزیراعظم عمران خان کیخلاف قتل کا مقدمہ ۔۔۔ بریکنگ نیوز

sardar usman buzdar
پاکستان22 گھنٹے ago

کسی کواٹھاکر پھانسی نہیں لگاسکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

hamid mir
پاکستان17 گھنٹے ago

حامد میر کا عمران خان سے استعفیٰ کا مطالبہ

amam ul haq
کھیل21 گھنٹے ago

تنقید کا شکارامام الحق عالمی ریکارڈ بنانے کے قریب

mujeeb shami
پاکستان16 گھنٹے ago

سی ٹی ڈی کے موقف میں تضاد آچکا: مجیب الرحمان شامی

karrena
شوبز21 گھنٹے ago

راھول گاندھی نے کرینہ کپورکوالیکشن لڑنے کی پیشکش کردی

imran khan
پاکستان18 گھنٹے ago

ایک مشکل فیصلہ وزیراعظم عمران خان کا منتظر

ali m khan
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال،علی محمد خان نے شہبازشریف کی تائید کردی

nwaz shreef
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف کی ایکوکارڈیوگرافی کرنیکا امکان

apps
ٹیکنا لوجی17 گھنٹے ago

افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

excersize4
صحت24 گھنٹے ago

سردیوں میں ورزش کرنا زیادہ فائدہ مند

The tragedy of sahiwal
پاکستان20 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال کی ابتدائی تفتیش مکمل،حیرت انگیزانکشاف

nwaz shreef
پاکستان17 گھنٹے ago

نوازشریف کوہسپتال منتقل کرنے پرتشویش

shabaz sharif
پاکستان20 گھنٹے ago

شہبازشریف تقرری کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

imran khan in qatar
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو21 گھنٹے ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو22 گھنٹے ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو2 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز2 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز3 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو3 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز3 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز5 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو5 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو5 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز6 دن ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

bharat
ویڈیو6 دن ago

سلمان خان کی "بھارت” کی دھواں دھار جھلک

ek ladki ko dekha
شوبز7 دن ago

سونم کپورکا انیل کپورکے ساتھ "گُڑ نالوں عشق مٹھا "پرڈانس

bangalo
ویڈیو7 دن ago

سری دیوی کی زندگی پر بننے والی فلم بنگالو” ٹریلرکی دھوم”

مقبول خبریں