Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

لا پتہ ہونے کی تردید

Published

on

roohi bano

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی بہن نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ روحی بانو کو ایک سال قبل ان کی بہن نفسیاتی اسپتال ‘فاؤنٹین ہاؤس’ سے اپنے گھر لے گئی تھیں، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کسی کو کچھ علم نہیں۔

روحی بانو نفسیاتی مرض شیزوفرینیا میں مبتلا ہیں اور فاؤنٹین ہاؤس میں علاج کے لیے آتی جاتی رہی ہیں، جہاں ایک کمرہ ان کے لیے ہمیشہ مختص رہتا ہے۔

تاہم آج سابق اداکارہ کی بہن روبینہ نے ان کے لاپتہ ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔ 

روبینہ نے بتایا کہ روحی بانو بالکل ٹھیک اور بھائی کےگھر ہیں، جنہیں وہ جلد میڈیا سے ملوا دیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فاؤنٹین ہاؤس میں روحی بانو صرف علاج کرانے جاتی تھیں۔

شوبز

اہل لاہور کی محبت کا شکریہ, شبانہ جاوید اختر

Published

on

shabana akhtar javaid akhtar

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر معروف نغمہ نگارجاوید اختر کا کہنا ہے کہ امن اورمحبت کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں، اہل لاہور کی محبت کا شکریہ جنہوں نے اتنی عزت دی۔

فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونق بڑھانے کیلئے لاہور آنے والے بھارتی جوڑے، معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اور ان کے شوہر، نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا کہنا ہے کہ لاہور آکر بہت اچھا لگا، وہ اپنے ساتھ صرف اور صرف محبت لے کر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلمی دنیا میں پاکستان اور بھارت کی مشترکہ انڈسٹری کے خواہاں ہیں۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فلمی و ادبی دنیا کی بڑی شخصیات ہیں، ان کے دورے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

Continue Reading

شوبز

بدقسمتی کا سفر ختم ہونے کو ہے

Rashid Saeed

Published

on

sara ali khan

بالی ووڈ کی نئی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ میری بدقسمتی کا سفر ختم ہونے کوہے انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کی نمائش کے فوراً بعد میری قسمت کا ستارہ چمک اٹھے گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ اس فلم کی نمائش میں حائل ہونے والی رکاوٹیں آنے والے دنوں میں میرے لیے بڑی اور اہم ترین کامیابیوں کا ذریعہ ثابت ہوں گی۔ 

سارہ علی خان نے کہا کہ ’’کیدار ناتھ‘‘ کے ٹریلر پر جو خود مجھے بھی پسند ہے اور جس پر مجھے لاکھوں لوگوں کے فون آئے جنہوں نے مجھے مبارکباد دیتے ہوئے میری ہمت بڑھائی اور مجھے مستقبل کی ایک باصلاحیت فنکارہ قرار دیا۔ میں ان سب کی شکر گزار ہوں اور امید کرتی ہوں کہ بدقسمتی جلد کامیابیوں میں تبدیل ہو جائے گی۔

Continue Reading

شوبز

جسم فروشی کرانے والی کوریوگرافر گرفتار

Published

on

ممبئی میں پولیس نے بولی وڈ کی ایک معروف کوریو گرافر کو نئی ڈانسرز کو رقص سکھانے کے بہانے جسم فروشی کے کاروبار پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔بولی وڈ کوریوگرافر 56 سالہ اگنیس ہملٹن ممبئی کے پوش علاقے لوکھنڈوالا آندھرے میں اپنی رہائش گاہ میں نئی لڑکیوں کو رقص کی تربیت دیتی تھیں۔اگنیس ہملٹن بولی وڈ کی اداکاراؤں اور گانوں میں پرفارمنس کرنے والی ڈانسر کو بھی تربیت دیتی تھیں۔

ممبئی کی کرائم برانچ پولیس کی انسداد بھتہ خوری نے کوریو گرافر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا۔پولیس نے بتایا کہ اس بات کے اشارے ملے ہیں کہ اگنیس ہملٹن ڈانس کی تربیت دینے اور ڈانس پروگرامات کرنے کی آڑ میں لڑکیوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتی تھیں۔پولیس کے مطابق اگنیس ہملٹن رقص سیکھنے والی لڑکیوں کو بیرون ممالک میں ڈانس فیسٹیول میں شرکت کے بہانے جسم فروشی کے لیے اسمگل کرتیں اور انہیں مجبور کرتیں کہ وہ غلیظ کاروبار کریں۔

پولیس نے ان کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت خواتین کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے سمیت غیر اخلاقی سرگرمیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ اگنیس ہملٹن گزشتہ چند سال سے اس کاروبار کو جاری رکھے ہوئی تھی، وہ ڈانس سیکھنے والی لڑکیوں کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرتی تھیں۔علاوہ ازیں بولی وڈ کوریو گرافر خواتین کو افریقی ملک کینیا بھی منتقل کرتی تھیں۔

Continue Reading
Advertisement
supreem court registry
پاکستان6 گھنٹے ago

45 افسران تنخواہیں واپس کرنے پر رضا مند

rporter
انٹرنیشنل6 گھنٹے ago

عدالت نے ڈولڈ ٹرمپ کا حکم نامہ مسترد کردیا

Double Sawari
پاکستان6 گھنٹے ago

ڈبل سواری پر پابندی کی مدت میں کمی

sardar usman buzdaar
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا شاہانہ پروٹوکول ، شہری مایوس

usman buzdar
پاکستان7 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیمیں حکومت کا عوام پر احسان نہیں

bilawal bhutto
پاکستان7 گھنٹے ago

ظلم و ناانصافیوں کے باوجود انتقامی سیاست نہیں کی

sindh high court
کھیل7 گھنٹے ago

متنازع ٹی 10 لیگ، پاکستانی شہر کا نام استعمال کرنے پر پابندی عائد

pakistan and falsteen teams
کھیل7 گھنٹے ago

دوستانہ فٹبال میچ‘ فلسطین کی پاکستان کو شکست

arrest
پاکستان8 گھنٹے ago

30 سال سے ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار

chief justice of pakistan
پاکستان8 گھنٹے ago

پی آئی اے حکام سے بدتمیزی پر از خود نوٹس

hamza salman shebaz
پاکستان8 گھنٹے ago

نیب نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی

cda officer ayaaz
پاکستان8 گھنٹے ago

سی ڈی اے افسر کے لاپتہ ہونے کا ڈراپ سین

ehsan mani najam sethi
کھیل8 گھنٹے ago

قانونی جنگ میں شدت،احسان مانی کو ایک اور نوٹس

pak hocky team
کھیل9 گھنٹے ago

کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزے جاری

pakistan newzealand test match
کھیل9 گھنٹے ago

ٹیسٹ‘ پہلا دن ختم، قومی ٹیم کے 2 وکٹوں پر 59 رنز

مقبول خبریں