فلم ’’زیرو‘‘ کا دوسرا گانا ریلیز، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’زیرو‘‘کے گیت ’’عشق بازی‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ 

اداکار شاہ رخ خان نے آنے والی فلم ’’زیرو‘‘کے نئے گیت کو سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا۔ کنگ خان نے گانے کی ریلیز کا اعلان شاعرانہ انداز میں کرتے ہوئے کہا کہ ’اکیلے چلے تھے عشق کے سفر پر کرنے محبوب کو راضی، دوست ایسا ملا راہ میں کر آئے عشق بازی۔

فلم ’زیرو‘ میں مہمان اداکار کے طور پر انٹری دینے والے سلمان خان بھی گانے کی ریلیز پر خاموش نہ رہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام ، عشق بازی کے نام جس پر شاہ رخ خان نے سلو میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پھر سے آپ کے گال چومنے کا دل کر رہا ہے۔ فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تین منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاسکتا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept