شوبز
مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
شہرہ آفاق قوال عزیز میاں کو ہم سے بچھڑے 18 برس بیت گئے لیکن ان کی سحر انگیز قوالیاں آج بھی حاضرین پر وجد طاری کردیتی ہیں۔فن قوالی کی اصل روح کو دنیا کے سامنے جن قوالوں نے پیش کیا ان میں عزیز میاں قوال کا نام نمایاں ہے۔ عزیز میاں قوال 17 اپریل 1942 کو نئی دلی میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان کے بعداہل خانہ کے ہمراہ لاہور میں سکونت اختیار کی۔ معروف قوال استاد عبدالوحید سے قوالی کے فن سیکھنے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں ایم اے کیا۔ ان کا نام عبدالعزیز تھا جب کہ ’’میاں‘‘ ان کا تکیہ کلام تھا جس کی وجہ سے وہ عزیز میاں کے نام سے جانے جاتے تھے۔ ان کی گائی ہوئی قوالیوں میں ’’میں شرابی‘‘، ’’تیری صورت‘‘ اور ’’اللہ ہی جانے کون بشر ہے‘‘ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی مقبول عام ہیں۔
عزیز میاں نے وطن عزیزسمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کے سامنے یادگار پرفارمنس پیش کرنے پر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ وہ اپنی بیشتر قوالیاں خود لکھتے تھے جب کہ انہوں نے علامہ محمد اقبال اور قتیل شفائی کا کلام بھی انتہائی مہارت سے گایا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔
2000 میں عزیز میاں قوال کویرقان کا عارضہ لاحق ہوگیاتھا، ڈاکٹروں کے منع کرنے کے باوجود انھوں نے قوالی کو ترک نہیں کیا۔ اسی برس وہ حکومت ایران کی دعوت پرتہران گئے جہا ں 6 دسمبر کو 58 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا

شوبز
کترینہ کیف اپنے چاہنے والوں کو خوفزدہ کرنے کی خواہشمند
اپنے حسن سے لوگوں کو زیر کرنے والی بالی ووڈ کی باربی ڈول اب مداحوں کو ڈرانے کی تیاریوں میں ہیں۔
کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کے حسن کے دیوانے لاکھوں میں ہیں۔ ان کی خوبصورتی اور حسن کی وجہ سے ہی انہیں بالی ووڈ کی ’’باربی ڈول‘‘ بھی کہا جاتا ہے تاہم اب بالی ووڈ کی یہ خوبصورت حسینہ لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔
حال ہی میں کترینہ کیف اورہدایت کار علی عباس ظفر نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے اب تک کس طرح کی فلموں میں کام نہیں کیا جس پر کترینہ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اب تک ’’ہارر فلموں‘‘میں کام نہیں کیا۔ جس پر ہدایت کار علی عباس ظفر نے کہا کہ انہوں نے کترینہ کے لیے ایک ہارر فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے اور ہم دونوں اب خوفناک فلم میں کام کریں گے۔
علی عباس ظفر نے یہ بات مذاق میں کہی تھی لیکن کترینہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کو خوفناک فلم میں دیکھنا نہایت دلچسپ تجربہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف اور علی عباس ظفر ماضی میں سپر ہٹ فلموں’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘اور’’میرے برادر کی دلہن‘‘ میں کام کرچکے ہیں۔
شوبز
ایشوریا رائے دلہن بن گئیں مگراس باردلہا کون
بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ایشوریا رائے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں دلہن بن گئیں جسے دیکھ کر ان کے شوہر ابھیشیک بچن شایدمر مٹیں۔
ایشوریا رائے نے حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والےفیشن شو میں اپنے جلوے بکھیرے جس کی تصاویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھردُلہن بن گئی ہیں۔ دلہنوں جیسا سرخ لہنگا ان پر خوب جچ رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے برینڈز ، فوٹو شوٹ کے لیے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا انتخاب کرتے ہیں۔
بالی ووڈ کی حسین اداکارہ ایشوریا رائے اپنے حالیہ فوٹو شوٹ میں دلہن بن گئیں جسے دیکھ کر ان کے شوہر ا
ایشوریا رائے نے حال ہی میں قطر میں منعقد ہونے والےفیشن شو میں اپنے جلوے بکھیرے جس کی تصاویر سے یوں گمان ہوتا ہے کہ وہ ایک بار پھردُلہن بن گئی ہیں۔ دلہنوں جیسا سرخ لہنگا ان پر خوب جچ رہا تھا۔
بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا شمارفلم نگری کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے برینڈز ، فوٹو شوٹ کے لیے خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے بچن کا انتخاب کرتے ہیں۔
مس ورلڈ ایشوریا رائےنے اپنے انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کیں ، تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دریاکےکنارے اپنے خوبصورت بال کھول کر سُرخ جوڑے میں فوٹوشوٹ کروا رہی ہیں۔
یہ بات تو ماننی پڑے گی کہ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ ایشوریہ رائے بچن کی خوبصورتی میں بھی نکھار آتا جا رہا ہے۔
ایشوریا رائےکو ایک دن قبل قطر کی فلائیٹ کےلیے ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا، خوبصورت اداکارہ نے سترنگی کورٹ پہنا ہوا تھا، اور اُس سادگی میں بھی وہ حسین لگ رہی تھیں۔
شوبز
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
ایمان علی کی شادی کی تقریبات تسلسل سے لاہور میں جاری ہیں جس میں ان کے فیملی ممبران کے ساتھ قریبی دوست بھی شرکت کررہے ہیں تاہم ایمان علی نے میڈیا کوریج پر پابندی لگاتے ہوئے سب کو سختی سے منع کردیا ہے کہ تقریبات میں کوئی بھی بن بلایا مہمان شریک نہ ہو۔ شادی کی کوریج کے لئے کئی چینلز، میگزین اور میڈیا سے وابستہ دوسرے لوگ مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں لیکن تمام تقریبات نہایت رازداری سے کی جارہی ہیں البتہ مختلف ذرائع سے کچھ تصاویر منظرعام پر بھی آرہی ہیں۔ا س شادی کے تمام انتظامات ایمان علی کے قریبی دوست قاسم یارٹوانہ کررہے ہیں جنہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا کو شادی بارے کسی قسم کی کوئی معلومات فراہم نہ کریں۔گزشتہ رات ایمان علی کی مایوں میں بھی خوب ناچ گانا ہوا۔
- شوبز13 گھنٹے ago
ایسا کچھ نہیں ہے۔۔۔ واقعہ کی تردید
- شوبز9 گھنٹے ago
شادی سے پہلے اہم وارننگ دے دی
- پاکستان13 گھنٹے ago
وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
- پاکستان14 گھنٹے ago
لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ
- انٹرنیشنل12 گھنٹے ago
گود بھرائی کی خفیہ رسم
- ویڈیو7 گھنٹے ago
کرینہ کپورکا سارہ علی خان کو حیرت انگیز مشورہ
- شوبز12 گھنٹے ago
لیڈی گاگا کی منگنی ٹوٹ گئی
- پاکستان12 گھنٹے ago
گرفتاری پر شدید احتجاج
- شوبز11 گھنٹے ago
جھوٹ کا پول کھل گیا،بیٹی کی رپورٹ منظرعام پر
- شوبز13 گھنٹے ago
’پاکستانیوں کو ہنستا ہوانہیں دیکھ سکتے‘بھارت کی تنگ نظری
- پاکستان8 گھنٹے ago
اپوزیشن جماعتوں کا دبنگ فیصلہ،حکومت پریشان
- PSL418 گھنٹے ago
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی مسلسل تیسری فتح