یاسرہ رضوی کی فلم چھوڑ دی

اداکارہ یاسرہ رضوی کی فلم‘Senti Aur Mental’ ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ اہم کردار کرنے والے اداکار یاسرحسین نے اب یہ فلم چھوڑ دی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اداکار اور ڈائریکٹر کے درمیان بعض معاملات پراختلافات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے فلم سے علیحدگی اختیارکرلی ہے۔اس بارے میں یاسرحسین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم اس وجہ سے چھوڑی کیونکہ جو تاریخیں شوٹنگ کے لئے پہلے سے طے شدہ تھیں وہ تبدیل کردی گئیں اور نئی تاریخوں میں وہ دستیاب نہیں تھے لیکن فلم کی ڈائریکٹریاسرہ رضوی کا کہنا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔اس فلم کے مرکزی کرداروں میں زین افضل اور فریال محمود کوکاسٹ کیا گیا ہے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept