پاکستانی فلمز ویک منانے کا اعلان

 فیملی انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں نمایاں خدمات فراہم کرنےوالے سینی پیکس لمٹیڈ پاکستان کا پاکستانی فلمز ویک منانے کا اعلان کردیا ، 7سے 13دسمبر تک منائے جانے والے ہفتے کو "پاکستانی ویک”کا نام دیا گیا ہے، جس کے تحت پورے پاکستان میں موجود ملٹی پیلیکسز میںپبلک ڈیمانڈ کی حامل منتخب پاکستانی فلمیں دکھائیں جائیں ، مہم کا مقصد پاکستان کی مقامی فلم انڈسٹری کو معاونت فراہم کرنا ہے۔
سینی پیکس کے تحت منائے جانے والے ہفتہ پاکستانی میں سلور، گولڈ اور پلاٹنیم اسکرینز پر بالترتیب 40، 30اور 20فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا۔ ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کا مقصد معیاری فلموں کے ذریعے شائقین کو ایک بار پھر سینماوں کی جانب راغب کرنا اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ دینا ،سال 2018کو خیرباد کہنااورنئی امیدوں کےساتھ 2019کو خوش آمدید کہنا ہے۔
سینی پیکس اس بات کو یقینی بنانے پر بھرپور توجہ دیتا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ انٹرٹینمنٹ اور بہترین خدمت کے ذریعے صارفین کے تجربات کو مزید خوشگوار بناسکے۔

You might also like

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept