دھمکی کام کرگئی

anam malik
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 06, 2018

سوشل میڈیا پر شکایت کے بعد فیشن ڈیزائنر نے ٹاپ ماڈل انعم ملک کا معاوضہ اداکردیا ہے۔انعم ملک نے مشہورڈیزائنر کے نان پروفیشنل رویئے کی شکایت سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں نے ایک ماہ پہلے شوٹ کیا تھا جس کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تھا ۔اس مقصد کے لئے جب بھی کال کرتی تھی ڈیزائنر میرافون نہیں سنتا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ان لوگوں کے پاس کرینہ کپوراور کنگنا سمیت دیگر بین الاقوامی ماڈلز کو دینے کے لئے پیسے ہوتے ہیں لیکن جب پاکستانی ماڈلز کی باری آتی ہے تو ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر معاوضہ ادانہ کیا گیا تو وہ ڈیزائنرکانام سامنے ضرور لائیں گی۔ انعم ملک کے سٹیٹس کے بعد ٹی وی اور فیشن انڈسٹری کے بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی تھی۔انعم ملک نے’کھوج‘کوبتایا کہ ڈیزانئر نے اب ان کا پورا معاوضہ ادا کردیا ہے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.