Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

تھیٹر مافیا کیخلاف شکنجہ تیار، کرپشن نہیں کرنے دوں گا

Rashid Saeed

Published

on

fayyaz ul hassan chohan

صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ تھیٹر مافیا کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے اب کسی طرح کی کرپشن کی جازت نہیں ملے گی۔ 

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے ان خیالات کا اظہار ٹاؤن ہال میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے پہلے علامتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دیرپا ترقی کے لئے نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بہت اہم سمجھتے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مستقبل کی قائد سازی کے لئے نیشنل یوتھ اسمبلی کو بہترین پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لئے انقلابی اقدامات کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل یوتھ اسمبلی کو مستقبل کے قائدین کی تیاری کے لئے اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔نیشنل یوتھ اسمبلی نے صیح معنوں میں اس فورم کو نوجوانوں کے لئے سنگ میل بنادیا۔نیشنل یوتھ اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ یوتھ پارلیمنٹ نوجوانوں کو معاشرے میں اپنی صلاحیتوں کے بہترین اظہار اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ نیشنل یوتھ اسمبلی مستقبل میں پاک سرزمین کو بہترین قائد فراہم کرے گی۔ 

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے نومنتخب اراکین یوتھ اسمبلی سے ان کے عہدے کا حلف لیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرراجہ راشد حفیظ، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ایم پی اے واثق قیوم عباسی، نیشنل یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی، نیشنل یوتھ اسمبلی کے نومنتخب صوبائی قائد زوہیب خان نیازی اور ڈپٹی قائد میاں عبداللہ بھی شامل تھے۔

بعد ازاں پلاک میں معروف فلم ہدایتکار پرویز کلیم کی کتاب رنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آج حکومت کو تقریبا سو دن مکمل ہو گئے ہیں۔ 

اس دوران میں نے اپنی منسٹری میں پنجاب کی ثقافت میں بہتری کے لیے قریبا اڑھائی سو ملاقاتیں کی ہیں۔ حکومت فنکاروں کو سہولیات دینے کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہی ہے، شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کو مراعات دی جائیں گی۔ فنکاروں کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائیں گے۔سیاست کی طرح ثقافت سے بھی ہر طرح کے مافیا کو ختم کرنے کے لیے محکمہ ثقافت دن رات کوشاں ہے۔

پنجاب حکومت اپنی قومی ثقافت کو فروغ دینے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پنجاب میں کسی طور غیر ملکی ثقافت کو پروان نہیں چڑھائیں گے۔ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے حق میں ہوں۔ ثقافت صرف ناچ گانے کا نام نہیں ہے۔ الحمرا سے مافیا کاخاتمہ کر کے رہیں گے۔ الحمرا میں ایک نیا سسٹم بنایا ہے جس سے مافیا کو روکا جائے گا۔ میں تھیٹر مافیا کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ کسی طرح کی کرپشن کی اجازت اب نہیں ملے گی۔ 

دو ماہ سے زیادہ کسی کو ہال کی بکنگ نہیں کروانے دیں گے۔ میں پرویز کلیم صاحب کو اس کتاب کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کلم کار بہت قابل احترام ہوتا ہے۔ ہمارا مقصد پرویز کلیم، شان، نشو بیگم، اور سیدنور صاحب جیسے لوگوں کو پروموٹ کرنا ہے نا کہ بھارتی فنکاروں کو۔ میرا خواب تھا کہ فنکاروں کے لیے الحمرا آرٹس کونسل کے تحت چار سال کی ڈگری دی جائے۔

شوبز

ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار

Rashid Saeed

Published

on

meher ul nisa

ستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ سٹار اور اداکارہ مہرالنساء گزشتہ سال اپنے فنی کرئیر میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شوٹنگ کےدوران گر گئیں جس کے باعث انہیں کمر کی شدیدتکلیف کا سامنا رہا ۔اداکارہ مہر النساءاپنی چوٹ دنیا سے چھپائے خاموشی سے اس تکلیف کو کاٹنے کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار ہیں۔اس دوران ان کی والدہ بھی قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ ڈھیروں مسائل اور مشکلات چاک کرتے ہوئےوہ خواہش مند ہیں کہ وہ دوبارہ فنی دنیا میں قدم رکھیں اور اپنی فنی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ ماضی میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ پی ٹی وی کا شاندار ڈرامہ ”ست بھرائی”نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ڈرامے کے باعث اداکارہ مہر النساء قومی اور بین الاقوامی بہت سے ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج پر بھی خوب صور ت پرفارمنسز پیش کی۔مزاح کی دنیا میں آئیں تو مزاحیہ انداز میں بھی خود کو ڈھالتے ہوئے خوب نام کمایا۔

Continue Reading

شوبز

حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے

Rashid Saeed

Published

on

sohail khan

فلم پروڈیوسر سہیل خان نے انڈین سینما ورکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی ایکٹرز کے انڈیا میں پابندی لگانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں سہیل خان نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے پہلے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا اور اب پاکستانی ایکٹرز پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز سے روک دیا ہے. حکومت انڈین فلموں کو این او سی جاری کرنے پر پابندی کیوں نہیں لگاتی. یہ این او سی جعلی دستاویز پر ایشو ہوتے ہیں. سہیل خان نے کہا کہ پاکستان سے سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈین فلموں کی مد میں انڈیا کو جارہا ہے.انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے.

Continue Reading

شوبز

عالیہ بھٹ شادی سے متعلق سوالات پرپھٹ پڑیں

anees akhtar

Published

on

aalia bhatt

 بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق بار بار سوالات پوچھے جانے پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہر وقت کیوں میری شادی کو موضوع بنائے رکھتے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کرلیں میرے نزدیک اس سوال کا ہمیشہ ایک ہی جواب رہے گا۔

عالیہ نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی فوری شادی نہیں کر رہی میرے اور رنبیر کے درمیان جو رشتہ ہے اس سے میں خوش ہوں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں شادی کے بندھن میں بند جاؤں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی شادی سے متعلق سوچنے کے حوالے سے جوان ہوں اور اگر مجھے محسوس ہوا کہ اب رنبیر کے ساتھ مضبوط رشتے کی ضرورت ہے تو ہم ضرورت بتائیں گے لیکن فی الحال میں اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں۔

Continue Reading
Advertisement
meher ul nisa
شوبز1 گھنٹہ ago

ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار

sohail khan
شوبز1 گھنٹہ ago

حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے

aalia bhatt
شوبز1 گھنٹہ ago

عالیہ بھٹ شادی سے متعلق سوالات پرپھٹ پڑیں

ex indian army gernal
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

سابق بھارتی جنرل نے پلوامہ حملہ پر مودی سرکار کا پول کھول دیا

rain in lahore
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ، سردی لوٹ آئی

trump
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکہ میں ایمرجنسی، ٹرمپ ایک اور مشکل میں گرفتار

amna babar
شوبز3 گھنٹے ago

آمنہ بابرکی خفیہ شادی مگرجیون ساتھی کون جان کرحیرت ہوگی

saudi wali ahad shahzada muhmmad bin salman
پاکستان3 گھنٹے ago

نواز ، شہباز شریف سے دل و جان کا رشتہ ، ولی عہد کے بیان پر عمران خان پریشان

sheikh rasheed
پاکستان3 گھنٹے ago

شیخ رشید منظر عام سے غائب مگر کہاں‘ بڑی خبر آ گئی

oil refinery
پاکستان3 گھنٹے ago

سعودی ریفائنری سے پاکستان کو سب سے بڑا فائدہ کیا ہوگا جان کر

hassan ruhani
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

ایرانی صدرنےخلیجی ممالک کوایسی پیشکش کردی جس پرہرکوئی

sodi wali ahad
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کو اربوں روپے کا چونا لگ گیا

imran khan
پاکستان4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کے پاکستانی بننے پر بھارت تلملا اٹھا

shahzada muhammad bin salman
پاکستان4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کا دورہ کامیاب قرار، مشترکہ اعلامیہ جاری

hariss rauf
PSL44 گھنٹے ago

حارث رؤف شہرت ملنے سے پہلے کیا کرتے تھے آپ حیران۔۔۔

katy perry1
ویڈیو2 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو3 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز5 دن ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL45 دن ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل6 دن ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز6 دن ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز6 دن ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز6 دن ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز1 ہفتہ ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

kartik sarah
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک ،آریان سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئےبیتاب

kartik aryan kirti
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک آریان ’لُکا چھپی‘ کے دوران زخمی

feroza
شوبز1 ہفتہ ago

تاجکستان کی گلوکارہ کوسالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

fighting with my family
ویڈیو1 ہفتہ ago

کامیڈی سے بھرپور”فائٹنگ ود مائی فیملی”کی جھلکیاں

مقبول خبریں