’رنگ‘ کی افتتاحی تقریب

pervaiz kaleem
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 07, 2018

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور رائٹروڈائریکٹر پرویز کلیم کی کتاب "رنگ "کی  تقریب رونمائی پلاک میں منعقد ہوئی.تقریب کی صدارت بابا یحی نے کی. مہمان خصوصی صوبائی وزیرفیاض الحسن چوہان نے جہاں اپنی حکومت کی سو روزہ کارکردگی بیان کی تو دوسری جانب فلمسٹار شان کی طنز و مزاح سے گفتگو نے تقریب کو کشت زعفران بنا دیا.پرائیڈ آف پرفارمنس گلوکار شاہدہ منی نے گیت گا کرتقریب کو چار چاند لگا دئیے.تقریب کا اہتمام پلاک اور کلچرل جرنلسٹس فاونڈیشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا۔ نامور فنکاروں ہدایتکاروں کی کہکشاں کی شرکت نے تقریب میں خوب رنگ بھرے۔ شان ، نشو، شاہدہ منی، سید نور، ترنم ناز، حسن عسکری، ناصر ادیب ,کنول فیروز, اقبال کاشمیری, الطاف حسین,ڈاکٹر صغرا صدف,تسنیم کوثر ,اعظمی کاردار,جاوید اقبال کارٹونسٹ, اچھی خان,سہیل بخاری, شمع, ناصر نقوی, سعید سہیکی محمد کمال پاشا ,داؤد بٹ, احتشام, انور رفیع سمیت بہت سے چہرے دکھائی دئیے۔ کسی نے پرویز کلیم کے فن کی تعریف کی تو کسی نے ان کی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا، لیکن جب گفتگو کیلیے شان کو مدعو کیا گیا تو تقریب کشت زعفران بن گئی۔ شان نے کتاب کی تحریر اور پرویز کلیم کی زندگی کے چھپے پہلوؤں کو منفرد اور اپنے انداز میں بیان کیا.شان نے حکومتی پالیسی کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا.

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.