نام بدل لیا

priyankachopra-
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 07, 2018

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔امریکی گلوکار نک جونز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن  پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر اپنے نام کے ساتھ ’جونز‘ کا اضافہ کرلیا، پریانکا کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کے نام کا اضافہ کرنا ظاہرکرتا ہے کہ اب وہ ’مسز جونز‘ بن کر اپنی زندگی کی نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ فی الحال ان کی ہنی مون کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے کیونکہ اس پورے مہینے ان کا پورا شیڈول بہت سخت  ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کے استقبالیے کی تقریب 15 یا 16 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس میں تمام بالی ووڈ اسٹارز شرکت کریں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.