حکومت کو فلم انڈسٹری سے دلچسپی نہیں ہے

shaan shahid
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 07, 2018

اداکار شان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہمیں حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے خود مل جل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ حکومت کو انڈوں اور مرغیوں سے فرصت نہیں مل رہی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلاک میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔شان نے کہا کہ ہمارے پاس ہرقسم کا ٹیلنٹ موجود ہے جس نے ماضی میں بھی خود کوثابت کیا ہے جبکہ اب ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے مل کر پنجابی فلم کی بحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔شان نے کہا کہ میرا کسی سے اختلاف نہیں ہے،میں اپنی کوشش کررہا ہوں لیکن اب سب کو متحدہوکر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وہی راستہ اپنایا جبکہ اب میرے بچے بھی اسی راستے پر چلیں گے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.