لڑکی کو ہراساں کرنے پر گرفتار

-MikaSingh-
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 07, 2018

بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے برازیلین خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔دبئی کے مرقبات پولیس اسٹیشن میں 17 سالہ برازیلین لڑکی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا کہ گلوکار میکا سنگھ نے انہیں نازیبا اور غیر اخلاقی تصاویر بھیجی ہیں جس کے بعد دبئی پولیس نے گلوکار کو رات تین بجے گرفتار کرلیا۔

میکا سنگھ کی ٹیم کے ممبر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میکا سنگھ ایک کنسرٹ کی غرض سے ابوظبی میں موجود تھے جہاں ایک لڑکی کی جانب سے قابل اعتراض اور نازیبا تصاویر بھیجنے کے الزام کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے جہاں اُن سے سوال جواب کیے جارہے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.