مہوش حیات فلم "لوڈ ویڈنگ” کی نامزدگی پر خوشی سے سرشار

mehvish hayat1
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 پاکستانی سپر اسٹار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔

رواں سال عیدالضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا اپنی فلم کی ایک بین الاقوامی فلم فیسٹول  کے لئے نامزدگی پر مہوش حیات نے کہا کہ مجھے میری زندگی کا مقصد  تھا۔ کہ پا کستانی اداکارہ کی حثیت سے شہرت ملے اور خدا نے میری یہ خواہش پوری کردی۔ 

’لوڈویڈنگ‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ فلم کا بین الاقوامی فیسٹیول میں نامزد ہونا انتہائی خوشی کی بات ہے، امید ہے فلم ایوارڈ بھی جیتے گی۔ فلم کی پروڈیوسر فضا علی مرزا نے بھی فلم کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہماری فلم ایوارڈ جیت چکی ہے۔

فلم کی مرکزی اداکارہ مہوش حیات نے’لوڈ ویڈنگ‘کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.