سپر ہیروز فلم ’’ایونجر4 ‘‘ کا ٹریلر جاری

avengers 4
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 07, 2018

ہالی و وڈ کی سپر ہیروز فلم ’ایونجر 4‘ کا ٹریلر جاری ہوگیا‘ فلم اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ 

آئرن مین، تھور، ہلک ، سپائیڈر مین اور دیگر سپر ہیروز پر مشتمل ہالی وڈ کی فلم ’ایوینجر ز اینڈ گیم‘ اگلے سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر ’مارویل سٹوڈیو‘ نے جاری کیا جس کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

فلم کا ٹریلر چند منٹوں میں ہی یوٹیوب پر 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جب کہ فیس بک پر 59 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ سپر ہیروز فلم کی کاسٹ میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، کرس ہمروتھ، مارک روفالو، ٹام ہولینڈ سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں جب کہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اینتھونی روسو اور جوئے روسو نے سر انجام دیئے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.