وزیر اعلیٰ کا ایکشن، اسٹیج ڈراموں پر عائد پابندی ختم

stage play
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری ایکشن لیتے ہوئے الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں اسٹیج ڈراموں پر وزیراطلاعات پنجاب کی عائد کردہ پابندی ختم کر دی۔

الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں اسٹیج ڈراموں پر پابندی کے معاملے پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر اطلاعات کے فیصلے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات کی جانب سے اسٹیج ڈراموں پر لگائی گئی پابندی ختم کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پابندی ختم کرنے کا اعلان کھوج نیوز سے گفتگو میں کیا، انہوں نے فوری صوبائی سیکرٹری کلچر کو فون پر کہا کہ الحمرا آرٹ کونسل لاہور میں تمام اسٹیج ڈرامے اور سرگرمیاں معمول کے مطابق ہوں گی، آئندہ اس طرح کے فیصلے کرنے سے قبل وزیراعلیٰ آفس سے ہدایت لی جائے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.