ناہید شبیربھی شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کے لئے تیار

naheed shabeer
Avatar WebDesk 2 , دسمبر 07, 2018

 اداکارہ ناہید شبیر نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2019 میری شادی کا سال ہوسکتا ہےجس کے بعد میں شوبز چھوڑ دوں گی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا انہیں کھانا پکانے سے عشق ہے ، اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو اپنا ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتیں ۔ انکا کہنا تھا پروین شاکر، مرزا غالب، منیر نیازی اور گلزار کی شاعری سے بہت متاثر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا بھارتی شاعر گلزار نے میرے ڈرامے کیلئے تھیم سانگ بھی لکھے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا انہیں فلموں میں کام کرنے کی متعدد مرتبہ پیشکش ہوئی تاہم ان کی اولین ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اس لئے کبھی فلم کی طرف جانے کا نہیں سوچا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.