پاکستان میں شوٹنگ کی پیشکش

fawad ch
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 08, 2018

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی اور ہالی وڈ اداکاروں کو پاکستان آنے اور شمالی علاقی جات میں شوٹنگ کی دعوت دی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی فلم انسٹیٹیوٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی جس میں فلم فنڈ کے قیام، سرٹیفکیشن کیلئے برطانوی فلم انسٹی ٹیوٹ سے تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں فواد چوہدری نے فلم انسٹیٹیوٹ کے حکام کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی و ترقی چاہتے ہیں جس کیلئے فلم فنڈ قائم کیا جائے گا، یونیورسٹی فلم اور پرفارمنگ آرٹ سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اور حالیہ دنوں میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ نوجوانوں نے متعدد کامیاب فلمیں بنائیں۔ان کا کہنا ہے کہ 1960 تک پاکستان فلمسازی میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک تھا لیکن اس کے بعد تنزلی شروع ہوئی اور 2005 میں کوئی بھی فلم نہ بنی، 2006 سے سنیما کی بحالی شروع ہوئی اور اب فلمی صنعت ترقی کررہی ہے۔فواد چوہدری کے مطابق اس وقت پاکستان میں 187 سنیما گھر فعال ہیں، آئندہ سالوں میں سنیماؤں کی تعداد ایک ہزار تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سرکاری شعبے میں بچوں کا چینل شروع کرنا چاہتے ہیں، جب کہ برطانوی ماہرین نے معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.