کمرشل ڈراموں پر پابندی نہیں

-Alhamra_Art_Centre
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 08, 2018

ایگز یکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرااطہر علی خان نے کہا کہ الحمرا میں کمرشل ڈراموں پر پابند ی عائد نہیں کی گئی ہے۔ اس ضمن میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو واضع کرنے کے لئے چند روز کا تعطل آیا ہے ،ہم پاکستانی تھیٹر ڈرامہ کو اصل ہاتھوں میں دینا چاہتے ہیں،جن کا مقصد کمرشل ڈراموں کو فحاشی وعریانی اورذومعنی جملہ بازی سے پاک کرکے اس کے معیار کوبہتر بنانا ہے۔انھوں نے اپنے بیان میں کہاکہ گزشتہ چند برسوں سے مخصوص گرو کی اجارہ داری تھی جس نے تھیٹر ڈرامہ پیش کرنے کے لئے طویل عرصہ تک کی پیشگی تاریخیں حاصل کر رکھی تھی جس سے حقیقی اورسینئر پروڈیوسر اور ڈائریکٹرز کی حق تلفی ہو رہی تھی جس کی رو ک تھام اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے معاشی اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جا رہا ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میڈیا میں ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کا جو تاثر دیا جارہا ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی تفریح مہیا کرنے کے لئے بھر پور وسائل برؤ ے کار لا رہی ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.