Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2018کا لاہور میں آغاز

Published

on

sonya hussain

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان کے سب سے مقبول اور معروف فیشن شو پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کا لاہور میں انعقاد کیا گیا ہے جس کے پہلے دن کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔تین روزہ فیشن شو میں مشرقی روایت کی اقدار سے مطابقت رکھتے ہوئے عروسی رجحانات کو پیش کیا جاتا ہے ۔ امسال بھی پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے پہلے دن ملک کے نئے عروسی رجحانات کو یکجا کیا گیاہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی برائیڈ ل شو میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز کےساتھ ایسے نواردان کی صلاحیتوں کو بھی سامنے لایا گیا جو نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر خود کو منوانے کے خواہاں ہیں۔
شو کے پہلے دن کا آغاز پینٹین ہیئر شو سے ہوا جس کے ملبوسات نتاشا کمال نے ڈیزائین کئے جبکہ اس سیگمنٹ کی اسٹائلنگ مہک سعید نے کی ۔اس سیگمنٹ میں معروف گلوکارہ زوئی وکا جی کی خاص پرفارمنس بھی قابل ذکر ہے ۔ ہیئر شو کے بعد معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد نے اپنا انتخاب بعنوان ”بادشاہ بیگم “ پیش کیا۔یہ انتخاب معروف مغل ملکہ نورجہاں کو خراج تحسین تھا ۔اس کے بعد ڈیزائنر عائشہ عمران نے اپنا انتخاب داستان عشق کے نام سے پیش کیا‘ یہ انتخاب مغلیہ دور سے متاثر تھا ۔عمران راجپوت کا انتخاب ”سرخاب“ بھی مغلیہ دور کی شان و شوکت سے متاثر تھا جس کے بعد ریما احسن نے اپنا انتخاب ”داستان“ پیش کیا ۔ پہلے دن کے پہلے شو کا اختتام تبسم مغل کے انتخاب ”رومانٹک میوزنگز“ سے ہوا ۔
پہلے دن کے دوسرے شو کا آغاز ارسلان اقبال کی پیش کش ”کلاسک ون پوائنٹ او“ سے ہوا جس کے بعد انصب جہانگیر نے اپنا انتخاب ”دل آرائ“ ناظرین کے سامنے پیش کیا۔ اس کے بعد ڈیزائنر فائزہ ثقلین نے اپنا انتخاب ”شہنائی“حاضرین کے سامنے پیش کیا ۔پہلے روز کی تقریبات کا اختتام سحر عاطف کے انتہائی خوبصورت انتخاب ”ماہ نو“ سے ہوا جسے حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا ۔
ہم برائیڈل کیٹیور ویک کی ایک وجہ شہرت معروف شخصیات کو بطور شو اسٹاپرپیش کرنے کے علاوہ جاندار پرفارمنس کا مظاہرہ بھی ہے۔ پہلے دن ماورہ حسین اور کیو وائی ٹی نے نیلوفر شاہد کے شو اسٹاپر پیش کئے جبکہ منشاءپاشا اور سنبل اقبال ڈیزائنر عائشہ عمران کے شو اسٹاپرز کے طور پر جلوہ گر ہوئیں۔ بلال عباس خان نے عمران راجپوت کے لئے واک کی جبکہ حریم فاروق نے ریما احسن کے ملبوسات کے ذریعے ریمپ پر جان ڈالی۔نئے ڈرامہ سیریل’آنگن ‘کے دومرکزی کرداروں سونیا حسین اور احسن کے ساتھ گوہر رشید اور کبریٰ خان نے تبسم مغل کے شو اسٹاپرز کو رونق بخشی جبکہ شہزاد نواز اور عمر شہزاد نے ارسلان اقبال کے لئے ریمپ پر واک کی۔ معروف اداکارہ بشری انصاری اپنی بیٹی میرا انصاری کے ہمراہ انصب جہانگیرکے شو اسٹاپرز کے طور پر پیش ہوئیںجبکہ عائزہ خان نے فائزہ ثقلین کے شو اسٹاپر کو رونق بخشی۔ برائیڈل ویک کے پہلے روز ”رنگ آف پاکستان “ ریسلنگ چمپئن شپ میںشرکت کے لئے آئے ہوئے پروفیشنل انٹرنیشنل ریسلرز کا سرپرائز وزٹ حاضرین کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا۔ اس موقع پر برطانیہ کے ٹائینی آئرن،الجیریا کے یاسین عثمانی، بلجئم کے برنارڈ ونڈیم، فرانس کی میلا شمد، کینیڈا کی کے سی سپینیلی، پاکستان کے واحد پروفیشنل ریسلر اور رنگ آف پاکستان کے چمپئین بادشاہ پہلوان خان، اٹلی کے ریڈ اسکوارپین اور الجیریا کے ایڈم بنسیبا کے علاوہ رنگ آف پاکستان کے آرگنائزر عمران شاہ نے حاضرین اور پاکستانی عوام کا بھرپور شکریہ بھی ادا کیا۔

پینٹین ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2018ءکی شو ڈائریکٹر ونیزہ احمد علی ہیں جبکہ شو کے ہیئر اینڈ میک اپ کی ذمہ داری نبیلہ(این پرو اور این جینٹس ) اور جیولری پارٹنر حمنی عامر ہیں ۔ایونٹ کی نشرواشاعت کی جملہ ذمہ داری ہم نیٹ ورک کی پبلک ریلیشنگ کی ٹیم ادا کررہی ہے ‘شو کی پروڈکشن اور ایگزیکیوشن ہم نیٹ ورک کی اسپیشل پراجیکٹ کی ٹیم کررہی ہے سولہویں برائیڈل کیٹیور ویک کی تقریب پینٹین کی جانب سے سجائی گئی ہے جبکہ دیگر اسپانسرز میں ایکوا فینا ‘لیز اور براڈوے پیزا شامل ہیں۔تقریب کا ریڈیو پارٹنر سٹی ایف ایم 89ہیں ۔
صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے ہم برائیڈل کیٹیور ویک کے حوالے سے بات کرتے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند حقیقت ہے کہ پاکستان میں آج ایسے شاندار اور حیرت انگیز کام ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخراور انہیں نا صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتایا جا سکے کہ ہم کسی بھی شعبے خصوصا آرٹ اور کلچر میں کسی سے پیچھے نہیں۔

شوبز

ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار

Rashid Saeed

Published

on

meher ul nisa

ستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ سٹار اور اداکارہ مہرالنساء گزشتہ سال اپنے فنی کرئیر میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شوٹنگ کےدوران گر گئیں جس کے باعث انہیں کمر کی شدیدتکلیف کا سامنا رہا ۔اداکارہ مہر النساءاپنی چوٹ دنیا سے چھپائے خاموشی سے اس تکلیف کو کاٹنے کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار ہیں۔اس دوران ان کی والدہ بھی قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ ڈھیروں مسائل اور مشکلات چاک کرتے ہوئےوہ خواہش مند ہیں کہ وہ دوبارہ فنی دنیا میں قدم رکھیں اور اپنی فنی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ ماضی میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ پی ٹی وی کا شاندار ڈرامہ ”ست بھرائی”نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ڈرامے کے باعث اداکارہ مہر النساء قومی اور بین الاقوامی بہت سے ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج پر بھی خوب صور ت پرفارمنسز پیش کی۔مزاح کی دنیا میں آئیں تو مزاحیہ انداز میں بھی خود کو ڈھالتے ہوئے خوب نام کمایا۔

Continue Reading

شوبز

حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے

Rashid Saeed

Published

on

sohail khan

فلم پروڈیوسر سہیل خان نے انڈین سینما ورکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی ایکٹرز کے انڈیا میں پابندی لگانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں سہیل خان نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے پہلے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا اور اب پاکستانی ایکٹرز پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز سے روک دیا ہے. حکومت انڈین فلموں کو این او سی جاری کرنے پر پابندی کیوں نہیں لگاتی. یہ این او سی جعلی دستاویز پر ایشو ہوتے ہیں. سہیل خان نے کہا کہ پاکستان سے سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈین فلموں کی مد میں انڈیا کو جارہا ہے.انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے.

Continue Reading

شوبز

عالیہ بھٹ شادی سے متعلق سوالات پرپھٹ پڑیں

anees akhtar

Published

on

aalia bhatt

 بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق بار بار سوالات پوچھے جانے پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہر وقت کیوں میری شادی کو موضوع بنائے رکھتے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کرلیں میرے نزدیک اس سوال کا ہمیشہ ایک ہی جواب رہے گا۔

عالیہ نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی فوری شادی نہیں کر رہی میرے اور رنبیر کے درمیان جو رشتہ ہے اس سے میں خوش ہوں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں شادی کے بندھن میں بند جاؤں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی شادی سے متعلق سوچنے کے حوالے سے جوان ہوں اور اگر مجھے محسوس ہوا کہ اب رنبیر کے ساتھ مضبوط رشتے کی ضرورت ہے تو ہم ضرورت بتائیں گے لیکن فی الحال میں اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں۔

Continue Reading
Advertisement
meher ul nisa
شوبز1 گھنٹہ ago

ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار

sohail khan
شوبز1 گھنٹہ ago

حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے

aalia bhatt
شوبز1 گھنٹہ ago

عالیہ بھٹ شادی سے متعلق سوالات پرپھٹ پڑیں

ex indian army gernal
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

سابق بھارتی جنرل نے پلوامہ حملہ پر مودی سرکار کا پول کھول دیا

rain in lahore
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک بھر میں مزید بارشوں کا امکان ، سردی لوٹ آئی

trump
انٹرنیشنل3 گھنٹے ago

امریکہ میں ایمرجنسی، ٹرمپ ایک اور مشکل میں گرفتار

amna babar
شوبز3 گھنٹے ago

آمنہ بابرکی خفیہ شادی مگرجیون ساتھی کون جان کرحیرت ہوگی

saudi wali ahad shahzada muhmmad bin salman
پاکستان3 گھنٹے ago

نواز ، شہباز شریف سے دل و جان کا رشتہ ، ولی عہد کے بیان پر عمران خان پریشان

sheikh rasheed
پاکستان3 گھنٹے ago

شیخ رشید منظر عام سے غائب مگر کہاں‘ بڑی خبر آ گئی

oil refinery
پاکستان3 گھنٹے ago

سعودی ریفائنری سے پاکستان کو سب سے بڑا فائدہ کیا ہوگا جان کر

hassan ruhani
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

ایرانی صدرنےخلیجی ممالک کوایسی پیشکش کردی جس پرہرکوئی

sodi wali ahad
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کو اربوں روپے کا چونا لگ گیا

imran khan
پاکستان4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کے پاکستانی بننے پر بھارت تلملا اٹھا

shahzada muhammad bin salman
پاکستان4 گھنٹے ago

سعودی ولی عہد کا دورہ کامیاب قرار، مشترکہ اعلامیہ جاری

hariss rauf
PSL44 گھنٹے ago

حارث رؤف شہرت ملنے سے پہلے کیا کرتے تھے آپ حیران۔۔۔

katy perry1
ویڈیو2 دن ago

کیٹی پیری کی اچانک منگنی پرسب حیران

the intewes
ویڈیو3 دن ago

تھرلرفلم "دی انٹروڈر” کا سنسنی خیزٹریلر ریلیز

nich jons
شوبز5 دن ago

پریانکا چوپڑا کا ایک بارپھرماں بننے سے انکار

gull panra
PSL45 دن ago

پی ایس ایل 4: پشاورزلمی کا پشتوترانہ ریلیز

bravo
کھیل6 دن ago

براوو نے’چیمپئنز‘ گانے کے الفاظ بدل دیئے

amir khan madhuri
شوبز6 دن ago

عامرخان کی مقبول فلم کا سیکوئل بنانے پر کام شروع

aalia bhatt1
شوبز6 دن ago

عالیہ بھٹ اوررنویرسنگھ کے بوسہ پر اعتراض

amitabh shah tapsi
شوبز6 دن ago

شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن سے بدلہ لینے کی ٹھان لی

shardha kapoor
شوبز1 ہفتہ ago

شردھا کپور نے بوائے فرینڈ کوکام کرنے سے روک دیا

aalia ranveer
شوبز1 ہفتہ ago

برلن فلم فیسٹیول میں ’گلی بوائے‘ کا ورلڈ پریمیئر

lady ga ga
شوبز1 ہفتہ ago

گریمی ایوارڈز، لیڈی گاگا نےمیدان مار لیا

kartik sarah
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک ،آریان سارہ کو ڈیٹ پر لے جانے کیلئےبیتاب

kartik aryan kirti
شوبز1 ہفتہ ago

کارتک آریان ’لُکا چھپی‘ کے دوران زخمی

feroza
شوبز1 ہفتہ ago

تاجکستان کی گلوکارہ کوسالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

fighting with my family
ویڈیو1 ہفتہ ago

کامیڈی سے بھرپور”فائٹنگ ود مائی فیملی”کی جھلکیاں

مقبول خبریں