خیرسگالی سفیرمقرر

اداکاراحسن خان کاشمار ملک کے ان چندفنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے خود کوصرف اداکاری تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ سماجی خدمات میں بھی ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں انہوں نے معاشرتی بھلائی کے لئے بہت سے ایسے کام کئے جو دوسروں کے لئے قابل تقلید تھے جبکہ اب ایک بار احسن خان ایک منفرد کام کررہے ہیں۔احسن خان نے بین الاقوامی شہرت کی حاملThe Citizens Foundation کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ تنظیم نے احسن خان کو خیرسگالی سفیرمقررکیا گیا ہے جس کے لئے انہوں نے ایم اویوبھی سائن کرلیا ہے جس کے بعد انہوں نے مقامی سکول کا دورہ بھی کیا۔یہ تنظیم رسمی تعلیم کا غیر منافع بخش اداراہ ہے جو1482سکول چلارہا ہے جہاںدولاکھ سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔ احسن خان نے اس حوالے سے’کھوج‘کوبتایا کہ مجھے سکولوں کا دورہ کرکے بہت اچھا لگا کیونکہ وہاں طلبا کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ تعلیم دی جارہی ہے۔

You might also like