معذور بچے مہمان خصوصی

ambani
Avatar Ashfaq Hussain , دسمبر 08, 2018


بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نےاپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر5 ہزار سے زائد معذور اور محروم بچوں کو تقریب میں مہمان خصوصی بناکر مثال قائم کردی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے قبل تقریبات کا آغاز بھارت کے شہر اُدے پور میں ہوگیا ہے۔گزشتہ روز ایشا امبانی کی ’انا سیوا‘ نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مکیش امبانی نے شہر کے 5 ہزار 1 سو معذور اور محروم بچوں کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور انہیں کھانا کھلایا۔

مکیش امبانی نے اہلیہ، بیٹی اور ہونے والے داماد کے ہمراہ خیراتی ادارےکا دورہ کیااور وہاں تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، خصوصاً بچوں کے ساتھ وہ کافی گھل مل گئے اور اُن کی احوال پرسی اور حوصلہ افزائی کی اور صرف یہی نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں سے اُنہیں کھانا بھی پیش کیا۔  

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.