امریکی صحافی کی پریانکا اور نک جونس سے معذرت

nick jons and praynika chopra
Avatar WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ اوران کے شوہر نک جونس کی شادی پر الزامات عائد کرنے والی امریکی صحافی نے معذرت کر لی ۔ 

پریانکا اور نک جونس حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کے بعد امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کے ذیلی میگزین ’دی کٹ’ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں انکشاف کیا گیا تھا کہ یہ شادی محض ایک دھوکا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے کی شہرت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔

اس مضمون پر پریانکا چوپڑہ نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم نک جونس کے اہلخانہ نے ٹوئٹر پر اس کی شدید مذمت کی تھی۔ اور اب اَپ ڈیٹ یہ ہے کہ یہ مضمون لکھنے والی صحافی ماریہ اسمتھ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں معافی مانگ لی ہے۔ ماریہ اسمتھ لکھتی ہیں کہ ‘میں پریانکا، نک جونس اور اْن تمام قارئین سے معذرت خواہ ہوں، جن کے جذبات میرے الفاظ کی وجہ سے مجروح ہوئے، میں نسل پرستی، اجنبیوں سے نفرت اور جنسی تفریق کو قبول نہیں کرتی‘۔ انہوں نے مزید لکھا ’میں اس کی پوری ذمہ داری لیتی ہوں، میں غلط تھی جس کے لیے میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں‘۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.