شوبز
زریں خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ زرین خان نے اپنی سابقہ خاتون منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرادیا، ان کا کہنا ہے کہ انجلی اتھ نے انہیں نازیبا میسیجز بھیج کر ہراساں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 31سالہ بھارتی اداکارہ زرین خان نے ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں ان کی سابقہ منیجر انجلی اتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں مدعی زرین خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابقہ مینیجر انجلی اتھ کی جانب سے رقم کے لین دین کے معاملے پر مجھ کو انتہائی نازیبا پیغامات بھجوائے گئے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جس کی وجہ سے میرے خلاف انڈسٹری میں بے ہودہ اور اور نازیبا افواہیں گردش کررہی ہیں۔
زرین خان کا مزید کہنا ہے کہ ان الزامات کی وجہ سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے اور وہ اب بھی میرے نام پر لوگوں سے رقم بٹور رہی ہے۔

شوبز
ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار
ستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ سٹار اور اداکارہ مہرالنساء گزشتہ سال اپنے فنی کرئیر میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے شوٹنگ کےدوران گر گئیں جس کے باعث انہیں کمر کی شدیدتکلیف کا سامنا رہا ۔اداکارہ مہر النساءاپنی چوٹ دنیا سے چھپائے خاموشی سے اس تکلیف کو کاٹنے کے بعد ایک بار پھر ڈرامہ انڈسٹری کا رخ کرنے کو تیار ہیں۔اس دوران ان کی والدہ بھی قضائے الہی سے وفات پاگئیں۔ ڈھیروں مسائل اور مشکلات چاک کرتے ہوئےوہ خواہش مند ہیں کہ وہ دوبارہ فنی دنیا میں قدم رکھیں اور اپنی فنی خدمات کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔ ماضی میں انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں خوب نام کمایا۔ پی ٹی وی کا شاندار ڈرامہ ”ست بھرائی”نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس ڈرامے کے باعث اداکارہ مہر النساء قومی اور بین الاقوامی بہت سے ایوارڈ اپنے نام کر چکی ہیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیج پر بھی خوب صور ت پرفارمنسز پیش کی۔مزاح کی دنیا میں آئیں تو مزاحیہ انداز میں بھی خود کو ڈھالتے ہوئے خوب نام کمایا۔
شوبز
حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے
فلم پروڈیوسر سہیل خان نے انڈین سینما ورکر ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی ایکٹرز کے انڈیا میں پابندی لگانے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں سہیل خان نے کہا ہے کہ اس تنظیم نے پہلے بھی ایسا ہی اقدام کیا تھا اور اب پاکستانی ایکٹرز پر پوری طرح سے پابندی عائد کردی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ اجے دیوگن نے اپنی فلم کو پاکستان میں ریلیز سے روک دیا ہے. حکومت انڈین فلموں کو این او سی جاری کرنے پر پابندی کیوں نہیں لگاتی. یہ این او سی جعلی دستاویز پر ایشو ہوتے ہیں. سہیل خان نے کہا کہ پاکستان سے سارا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے انڈین فلموں کی مد میں انڈیا کو جارہا ہے.انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان انڈین فلموں کی جاری این او سی بند کرے.
شوبز
عالیہ بھٹ شادی سے متعلق سوالات پرپھٹ پڑیں
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق بار بار سوالات پوچھے جانے پر پھٹ پڑیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہر وقت کیوں میری شادی کو موضوع بنائے رکھتے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کرلیں میرے نزدیک اس سوال کا ہمیشہ ایک ہی جواب رہے گا۔
عالیہ نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی فوری شادی نہیں کر رہی میرے اور رنبیر کے درمیان جو رشتہ ہے اس سے میں خوش ہوں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں شادی کے بندھن میں بند جاؤں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی شادی سے متعلق سوچنے کے حوالے سے جوان ہوں اور اگر مجھے محسوس ہوا کہ اب رنبیر کے ساتھ مضبوط رشتے کی ضرورت ہے تو ہم ضرورت بتائیں گے لیکن فی الحال میں اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں۔
- پاکستان10 گھنٹے ago
چھٹی کا دن تبدیل کرنے کا فیصلہ
- PSL423 گھنٹے ago
لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست
- پاکستان24 گھنٹے ago
سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کوبڑی خبر سنادی
- پاکستان11 گھنٹے ago
شیخ رشید اہم دعوت سے آﺅٹ
- پاکستان11 گھنٹے ago
10 ملزمان پر فرد جرم عائد
- انٹرنیشنل9 گھنٹے ago
بھارتی شہری نے جھوٹ کا پول کھول دیا
- PSL423 گھنٹے ago
حفیظ کے پی ایس ایل سے باہر ہونے کا خدشہ
- شوبز11 گھنٹے ago
پلوامہ حملہ ۔۔ اکشے کمار کا حیران کن بیان
- شوبز11 گھنٹے ago
ہر بات بکواس ہوتی ہے
- پاکستان9 گھنٹے ago
2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم
- پاکستان10 گھنٹے ago
منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل
- پاکستان23 گھنٹے ago
سعودی عرب مزید سرمایہ کاری کرے گا، محمد بن سلمان