دھرمیندر کی 83 ویں سالگرہ بیٹی ایشا دیول کے گھر پر منائی گئی

dhrmidra with hema malni
WebDesk 1 WebDesk 1 , دسمبر 08, 2018

سینئر اداکار دھر میندر کی 83 ویں سالگرہ کا جشن انتہائی باوقار انداز میں منایا گیا ، دھرمیندر کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام ان کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے گھر پر کیا۔ 

اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کیک بھی تیار کیا۔ دھرمیندر کی سالگرہ کی تقریب میں ایشا دیول، والدہ ادکارہ ہیمامالنی اور ایشا دیول کے شوہر پرکاش اور بیٹی اجیتا اور وجیتا نے شرکت کی۔ 

اس موقع پر بوبی دیول کو بھی جو دھرمیندر کی پہلی بیوی سے ہیں شرکت کی دعوت دی گئی ۔ سالگرہ مناتے ہوئے ایشا دیول نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنے والد دھرمیندر ، والدہ ہیما مالنی اور شوہر پرکاش کے ہمراہ کیک سمیت نظر آرہی ہیں ۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.