شکیرا پہلی بار پاکستان میں آواز کا جادو جگائیں گی

دنیا کی مقبول ترین گلوکارہ شکیرا پہلی بار پاکستان میں آواز کا جادو جگائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے ڈیم کے لئے ایک بڑافنڈریزنگ شوکرانے کا فیصلہ کیا ہے جس شکیرااور جسٹن بیبر کو مدعوکیا جائے گا۔اس بات کی تصدیق صوبائی وزیرثقافت واطلاعات فیاض الحسن چوہان کے قریبی ساتھی اور تھیٹرایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین انس اسلم ڈولہ نے صحافیوں کے وفد سے غیررسمی ملاقات کے دوران کی جہاں ان کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کو پاکستان میں مدعو کرنے کے لئے باضابطہ طورپر رابطہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فنکاروں کی طرف سے تصدیق کے بعد تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔حکومت کا ارادہ ہے کہ فورٹریس سٹیڈیم میں ایک بڑا شومنعقد کیا جائے۔