نیتوسنگھ نے رشی کپورکوکینسرکا مریض قراردیدیا

بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے شوہر کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی جانب اشارہ کیا ہے جس کے بعد ان کی بیماری سے متعلق خبریں ایک بار پھر گرم ہوگئی ہیں۔ رشی کپور گزشتہ 3 ماہ سے امریکا میں مقیم ہیں جہاں وہ بیماری کا علاج کرا رہے ہیں جب کہ زیر علاج ہونے کے باعث وہ اپنی والدہ کیاآخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ لیجنڈ اداکار کی بیماری سے متعلق متعدد افواہیں سرگرم تھیں لیکن اب ان کی اہلیہ نیتو سنگھ نے اشارتاً رشی کپور کی بیماری سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

نیتو سنگھ، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سمیت تمام فیملی نے نئے سال کا جشن رشی کپور کے ساتھ نیویارک میں منایا اور اس خوشی کا اظہار نیتو سنگھ نے مداحوں سے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرکے کیانیتو سنگھ نے فیملی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سال 2019 سب کو مبارک ہو، اس سال کوئی عہد نہیں بلکہ صرف دعائیں ہیں۔

انھوں نے کہا میں امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں اور غربت کا خاتمہ ہو، ڈھیروں پیار اور خوشیاں اور سب سے ضروری بہترین صحت بھی ہو۔نیو کپور کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں بھی رشی کپور پہلے سے کمزور اور مرجھائے ہوئے نظرآئے جس کے بعد ایک بار پھر رشی کپور کی بیماری سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔۔