"بوہمین ریسپوڈی” نےگولڈن گلوب ایوارڈ جیت کرحیرت زدہ کردیا

آسکر ایوارڈز کے بعد فلمی دنیا میں دوسرے بڑے ایوارڈ کا اعزاز رکھنے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی 76 ویں تقریب کیلیفورنیا کے فیشن ڈسٹرکٹ بیورلی ہلزمیں منعقد ہوئی۔ اس بار ہونے والی ایوارڈ تقریب میں حیران کن طور پر ایک ایسی فلم 2 بڑے ایوارڈز جیتنے میں کامیاب ہوگئی، جس کا اندازہ کسی کو نہیں تھا۔

برطانیہ کے معروف میوزیکل بینڈ ’کوئین‘ پر بنائی فلم ’بوہمین ریسپوڈی‘ کو بھی اگرچہ گولڈن گلوب کی متعدد نامزدگیاں ملی تھیں، تاہم کسی نہ یہ سوچا ہی نہیں تھا کہ فلم بڑے ایوارڈز جیتنے میں کامیاب جائے گی۔ اس فلم نے ’بلیک پینتھر، اے اسٹارز از بارن سمیت دیگر کئی فلموں کو بڑے ایوارڈز میں پیچھے چھوڑ کر سب کو حیران کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 76 ویں گولڈن گلوب ایوارڈ تقریب میں ہدایت کار برین سنگر کی میوزیکل بائیوگرافی فلم ’بوہمین ریسپوڈی‘ بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی۔ اگرچہ اس فلم کو دیگر فلموں کے مقابلے کم ایوارڈز ملے، تاہم یہ فلم سب سے اہم اور بڑے ایوارڈز لے اڑی۔ ’گرین بک‘ سب سے زیادہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب گئی، اس فلم نے مجموعی طور پر تین ایوارڈز اپنے نام کیے۔

حیران کن طور پر گولڈن گلوب ایوارڈز میں بلیک پینتھر جیسی فلم ایک بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ اس بار مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے، جن میں سے 14 فلمز جب کہ 11 ٹیلی وژن میں دیے گئے۔

بہترین ڈرامہ فلم بوہمین ریسپوڈی

بہترین ڈرامہ اداکار رمی ملک (بوہمین ریسپوڈی)

بہترین ڈرامہ اداکارہ گلین کلوز (دی وائف)

بہترین کامیڈی یا میوزیکل گرین بک

بہترین اداکار کامیڈی کرسچین بیلے (وائس)

بہترین اداکارہ کامیڈی اولیویا کولمن (دی فیورٹ)

بہترین سپورٹ اداکارہ ریگنا کنگ (اف بیل اسٹریٹ کڈ ٹاک)

بہترین سپورٹ اداکار ماہر شالا علی (گرین بک)

بہترین غیر ملکی زبان فلم روما

بہترین ڈائریکٹر الفونسو کارون (روما)

بہترین اسکرین پلے نک ولین لونگا، برین کری، پیٹر فیرلی (گرین بک)

بہترین اینیمیٹڈ فلم اسپائیڈر مین: ان ٹو دی اسپائیڈر ورس

اوریجنل اسکور جسٹن ہارٹز( فرسٹ مین)

اوریجنل سانگ شالو (اے اسٹار از بارن)

بہترین ٹی وی ڈرامہ دی امیرکنز

بہترین ڈرامہ اداکارہ سندرا اوہ (کلنگ آئی)

بہترین ڈرامہ اداکار رچرڈ میڈن (باڈی گارڈ)

اس کے علاوہ ٹیلی وژن کی دیگر 9 کیٹیگریز میں بھی ایوارڈز دیے گئے۔

You might also like