’پی ایم نریندرمودی‘ کا پہلا پوسٹرمنظرعام پر

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بننے والی بالی ووڈ فلم ’پی ایم نریندر مودی‘ کا پہلا پوسٹر منظر عام پر آگیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم کی زندگی پر مبنی فلم میں وویک اوبرائے نریندر مودی کا کردار ادا کررہے ہیں۔

مہاراشترا کے وزیر اعلیٰ دیویندرا فیڈناویس نے پیر کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران پوسٹر کی رونمائی کی۔

سریش اوبرائے اور سندیپ سنگھ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایت کار امنگ کمار ہیں۔