بالی وڈ ایکڑس سناکشی سنہا عشق کی آگ میں جلنے لگی

دبنگ ہیرو کے حوالے سے تازہ خبر یہ ہے کہ ان کی فلم کے ہیرو ان کی ہیروئن یعنی سوناکشی سنہا سے تعلقات میں ہیں اور دونوں کو قریب دیکھا جا رہا ہے۔دونوں کے درمیان عشق زوروں پر ہے ۔نو آموز ہیرو اور مقبول اداکارہ کی محبت نے آگ پکڑ لی ہے اور کسی بھی وقت یہ آگ جوالا مکھی کا روپ دھار سکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ظہیر اقبال کی فلم تاحال ریلیز نہیں ہوئی، تاہم وہ کیریئر شروع کرنے سے قبل ہی اداکارہ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

دونوں اداکاروں کے درمیان قربتوں کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئیں، جب جون 2018 میں ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کو سالگرہ کے دن پر مبارک باد پیش کی تھی۔ظہیر اقبال نے سوناکشی سنہا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ اگر ان کا بس چلتا تو سوناکشی سنہا کی سالگرہ پر عام تعطیل کردیتے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ سلمان خان کی 53 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں پہلی بار ملے اور دونوں کو کافی وقت تک ایک ساتھ خوش دیکھا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ ان دونوں پہلے کبھی بھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا، تاہم دبنگ خان کی سالگرہ پر ہونے والی ملاقات سے ہی دونوں کے درمیان قربتیں پیدا ہوئیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ظہیر اقبال کا تعلق غیر فلمی دنیا سے ہے اور انہیں سلمان خان ایک رومانٹک فلم میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ظہیر اقبال کو متعارف کرانے کے حوالے سے سلمان خان نے ستمبر 2018 میں اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ان کے بہت پرانے دوست کے بیٹے ہیں۔

سلمان خان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ ظہیر اقبال جلد ہی ان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی رومانٹک فلم میں منیش بہل کی بیٹی پراناتو بہل کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ دوسری جانب ظہیر اقبال کے ساتھ رومانس کی چہ مگوئیوں پر تاحال سوناکشی سنہا نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔