قبل از گرفتاری ضمانت منظور

Avatar Ashfaq Hussain , جنوری 08, 2019

جنسی ہراسانی کیس میں عدالت نے اداکارآلوک ناتھ کی قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کرلی۔

بالی ووڈ میں گزشتہ سال ’می ٹو مہم‘ عروج پر تھی جس کی زد میں سلمان خان اور امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار بھی آئے جب کہ پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے انڈسٹری میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، جس پر اداکارآلوک ناتھ نے ان الزامات کو رد کردیا۔

 آلوک ناتھ نے مصنفہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا جس میں مصنفہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم عدالت نے ان کی درخواست ردکردی تھی، بعد ازاں ونتا نندا کے کہنے پر اداکار کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق آلوک ناتھ کے وکیل کی جانب سے ان کی گرفتاری کے خوف سے مقامی عدالت میں قبل از ضمانت درخواست دائر کی گئی جو عدالت کی جانب سے منظور کرلی گئی۔

واضح رہے کہ نوے کی دہائی کے مقبول ترین ڈراماسیریل’’تارا‘‘ کی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے الوک ناتھ پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سنسکاری بابوجی نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.