میرا پہلا پیار۔۔۔۔اکشے کمار

ٹیلی ویژن کی مقبول اداکارہ اقراعزیز بھارتی اداکار اکشے کمار کے عشق میں گرفتار ہیں اور اس بارے میں ان کا کہنا ہے اکشے کمار میرا پہلا پیارتھا جسے میں آج بھی بہت پسند کرتی ہوں۔اپنے انٹرویو کے دوران اقراعزیز کا مزید کہنا تھا کہ میں نے’دھڑکن‘ سمیت اکشے کمار کی تمام فلمیں دس دس بار دیکھی ہیں۔ میں آج بھی انہیں بہت زیادہ پسند کرتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی انڈسٹری سے کوئی بھی اداکار پسند نہیں ہے کیو نکہ ان کے پاس اور بھی بہت سی حسین لڑکیاں ہیں جو مجھے سے بہت زیادہ خوبصورت ہیں۔اقرا عزیز کے مزید کہا کہ اکشے کمار کے بعد مجھے دوسرا یا تیسرا کرش( crush) نہیں ہوا۔