Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

شوبز

منّا بھائی پارٹ تھری کی تیاریاں‌ مکمل

anees akhtar

Published

on

muna bhai mbbs

بالی ووڈ کی مشہور زمانہ مزاحیہ فلم ’منّا بھائی‘ کے تیسرے پارٹ پر کام شروع کردیا گیا، جسے رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے تصدیق کی کہ ’منّا بھائی‘ کے تیسرے پارٹ کا اسکرپٹ بالکل تیار ہے اور فلم کی شوٹنگ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں جلد شروع کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شائقین کو پہلے دو پارٹس کی طرح رواں سال کے آخر تک ایک بڑا سرپرائز دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’سنجے دت اور میں ہی مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ ہم بہت تیزی سے کام کررہے ہیں‘۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ پارٹ تھری میں رنبیر کپور منا بھائی کا کردار ادا کریں گے اور انہوں نے اس کی تیاریاں بھی شروع کردیں البتہ ارشد وارثی نے اس خبر کی تردید کی اور بتایا کہ ’سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کریں گے‘۔

شوبز

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

anees akhtar

Published

on

shilpa sethi

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی اور اُن کی فیملی پر  لاکھوں روپے قرض واپس نہ کرنے پر مقدمہ درج کرادیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار شوروم کے مالک نے شلپا شیٹھی کی پوری فیملی پر مقدمہ درج کروا دیا ہے، جس میں اداکارہ کی فیملی پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ 2015 میں شو روم مالک  نے شلپا شیٹھی کے والد سریندرا کو کاروبار کے لئے مالی مدد کے طور پر 21 لاکھ روپے کی رقم فراہم کی تھی اور جسے سود کے ساتھ 2017 تک ادا کرنی تھی۔

رپورٹ میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا کہ شوروم مالک کی جانب سے مختلف حصوں میں 21 لاکھ کی رقم بطور چیک اداکارہ کے والد کو دی گئی اور ان تمام لین دین کا سریندرا کی اہلیہ ،شلپا شیٹھی اور شمیتا شیٹھی کو باخوبی علم تھا کیوں کہ وہ لوگ بھی بزنس پارٹنر تھے تاہم رقم کی ادائیگی سے قبل ہی سریندرا کے انتقال کے بعد اُن کی فیملی سے رقم کا مطالبہ کیا گیا جسے انہوں نے دینے سے انکار کردیا۔

شلپا شیٹھی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارا کبھی بھی والد کے کاروبار میں کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی ہمیں کمپنی کے لین دین کا کوئی علم ہے۔ ہم پر الزام لگانے والا شخص صرف میڈیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، میں اس شخص کو فیملی کار کے مکینک کے طور پر جانتی ہوں۔

واضح رہے کہ شلپا شیٹھی سمیت اُن کی فیملی کو رواں ماہ ہی سماعت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

Continue Reading

شوبز

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

anees akhtar

Published

on

mlika arora

ارجن کپور کے ساتھ شادی سے متعلق اطلاعات پربھارتی اداکارہ ملائیکہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس کی وجہ طویل عرصے سے ان دونوں کا ایک ساتھ دیکھا جانا ہے،ایسی خبریں بھی ہیں کہ ملائیکہ اور ارجن رواں سال شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سلمان خان ملائیکہ اور ارجن کپور کے تعلق سے ناخوش ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ارجن اور اُن کے والد بونی کپور کا اپنے گھر میں داخلہ بند کردیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں ملائیکہ اروڑا اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں لیک ہونے پر شدید اپ سیٹ ہیں۔

ملائیکہ اروڑا نے اپنا سارا غصہ ڈرائیور پر نکال دیا ہے، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اُن کا ڈر ائیورنجی معلومات اُن کے سابق شوہر ارباز خان کے ڈرائیور کو دیتا ہے جس کی وجہ سے خان فیملی اُن کی شادی کے منصوبوں پر بات کررہے ہیں۔

دوسری جانب ارجن کپور کی بہنیں انشولا کپور اور سونم کپور بھی شادی کے اس فیصلے کے سخت خلاف ہیں۔

ارجن اور ملائیکہ نے کبھی اپنے تعلق پر کھل کر بات نہیں کی ہے تاہم ارجن کپور نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔

Continue Reading

شوبز

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

anees akhtar

Published

on

kangna ranvat

بالی ووڈ اداکارہ کنگنارناوت کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کچھ لوگ ان کے ناکام ہونے کا انتظارکررہے ہیں۔

اداکارہ کنگنارناوت اپنے خیالات کا اظہارکرنے میں کبھی ہچکچاتی نہیں ہیں اورکسی کی بھی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ وہی بات کہتی ہیں جو ان کے دل میں ہوتی ہے، ایسا ہی ایک بیان کنگنا نے حال ہی میں دیتے ہوئے کہا ہے لوگ ان کی ناکامی کا انتظارکررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ان دنوں اپنی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، وہ نہ صرف اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں بلکہ انہوں نے فلم کی ہدایات بھی دی ہیں، تاہم کنگنا کے مطابق بالی ووڈ میں کچھ لوگ ان کی ہدایت کاری سے خوش نہیں ہیں اور ان کی ناکامی کا انتظار کررہے ہیں۔

کنگنا نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ شوبز میں بہت سے لوگ ہیں جو مجھ سے خوش نہیں ہیں اوراس بات کوثابت کرنے کے منتظرہیں کہ مجھ میں ہدایت کاری کی صلاحیت موجود نہیں، میری ناکامی ان کے لیے بہت معنی رکھتی ہے تاہم میں بالکل بھی ان کے جیسی نہیں ہوں اورنہ کسی کی ناکامی پرخوش ہوتی ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اپنی زندگی میں جوکرنا چاہتی ہوں وہ کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت گزشتہ دنوں اپنی فلم ’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کے باعث تنازعات میں رہیں۔ انہوں نے راجپوتوں کی تنظیم کرنی سینا کے اپنی فلم پراعتراض اٹھانے پر انہیں تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Continue Reading
Advertisement
sarfraz ahmad
کھیل8 گھنٹے ago

کسی کودکھی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا

firdose ashiq awan
پاکستان8 گھنٹے ago

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں بول پڑیں

shilpa sethi
شوبز9 گھنٹے ago

شلپا شیٹھی پرقرض واپس نہ کرنے پرمقدمہ درج

scurity
کھیل9 گھنٹے ago

پی ایس ایل میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل

khuram dastgir
پاکستان9 گھنٹے ago

منی بجٹ آف شوراثاثے ریگولرائز کرنے کی واردات

ahsan iqbal
پاکستان9 گھنٹے ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ نہ دینا مجرمانہ غفلت

mlika arora
شوبز9 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

beautiful pilote women
انٹرنیشنل9 گھنٹے ago

ایناپاؤلا سیسپیڈیز دنیا کی خوبصورت پائلٹ قرار

Development schemes
پاکستان10 گھنٹے ago

ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 6 کروڑ کی منظوری

ishaq dar
پاکستان10 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

پاکستان10 گھنٹے ago

زرداری کو گھسیٹنے پر شہباز شریف کا شکریہ

kangna ranvat
شوبز10 گھنٹے ago

کنگنا رناوت کوشدید مخالفت کا سامنا

asif ali zardari
پاکستان10 گھنٹے ago

ایک زرداری سب پر بھاری ۔۔۔ بریکنگ نیوز

nawaz sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

uzma zahid bukhari
پاکستان10 گھنٹے ago

فنکاروں کی وظیفہ بحالی ‘پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پاکستان20 گھنٹے ago

عدالت میں پیش کرنے کا حکم

شوبز18 گھنٹے ago

کترینہ کیف کرکٹر بن گئی

انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

پہاڑوں پر ماڈلنگ کرنے والی کوہ پیما ہلاک

shahbaz sharif
پاکستان14 گھنٹے ago

شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور

asad umer
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیر خزانہ اسد عمر نے نیوز پرنٹ پر عائد ڈیوٹی ختم کر دی

nawaz sharif
پاکستان10 گھنٹے ago

نواز شریف کو ایک بار پھر بڑی پیشکش

mlika arora
شوبز9 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

asif ali zardari
پاکستان12 گھنٹے ago

آصف زرداری نا اہلی سے بچ نکلے

کھیل19 گھنٹے ago

نسل پرستانہ جملے کسنے پر پابندی کا سامنا

maryam nawaz
پاکستان13 گھنٹے ago

نواز شریف کی زندگی کو خطرات ہیں: مریم نواز

پاکستان20 گھنٹے ago

عبوری ضمانت میں توسیع

khursheed shah
پاکستان12 گھنٹے ago

فوجی عدالتوں کا معاملہ، پارلیمانی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار

پاکستان18 گھنٹے ago

پشاور کے لئے 20ارب کا قرضہ مل گیا

shah mehmood qurashi
پاکستان12 گھنٹے ago

سانحہ ساہیوال، اپوزیشن سیاست نہ چمکائے، شاہ محمود

ishaq dar
پاکستان10 گھنٹے ago

اسحاق ڈار کا وزیرخزانہ اسدعمر کوعہدہ چھوڑنے کا مشورہ

mlika arora
شوبز9 گھنٹے ago

ملائیکہ اروڑا کواپنے ڈرائیورپرشک ہونے لگا

godzilla 2
ویڈیو11 گھنٹے ago

"گاڈزیلا؛کنگ آف دی مونسٹرز” کی جھلکیاں

raino sasa
ویڈیو2 دن ago

دولاکھ کلومیٹر ٹرک چلانے والی جاپانی دوشیزہ مقبول

imran khan in qatar
پاکستان2 دن ago

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے اقتصادی تعاون پربات چیت

total dhamal
ویڈیو3 دن ago

تفریح سے بھرپور فلم ‘ ٹوٹل دھمال’ کا ٹریلر ریلیز

kangna ranuwat
ویڈیو3 دن ago

کنگنا رناوت نے ریمپ پرجلوے دکھا کرمیلہ لوٹ لیا

parking closed
ویڈیو3 دن ago

فلم”پارکنگ کلوزڈ” کا ٹریلر جاری کردیا گیا

niha saharma1
شوبز3 دن ago

نہا شرما کوایک بار پھرعمران ہاشمی کی ضرورت

jhanvi kapoor
شوبز4 دن ago

سری دیوی پرفلم؛ جھانوی کپورسوال پر غمزدہ

alitta batel angles
ویڈیو5 دن ago

سائنس فکشن فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کا نیاٹریلر

salman khan
شوبز5 دن ago

سلمان خان پاکستان میں موجود؟ ویڈیو وائرل

lady gaga1
شوبز7 دن ago

لیڈی گا گا نے مداحوں سے معافی مانگ لی

spider man
ویڈیو7 دن ago

یورپ کی خطرناک طاقتوں سے لڑتا ’اسپائیڈر مین‘

hum chaar
ویڈیو7 دن ago

دوستی پر مبنی فلم ’ہم چار‘ کا ٹریلر ریلیز

uri movie poster
شوبز1 ہفتہ ago

بھارت پاکستان دشمنی سے باز نا آسکا ؛کمزوریاں فلموں سے چھپانے لگا

مقبول خبریں