’کم ظرف‘ ۔۔۔ ٹی وی پر واپسی

اداکارہ رباب ہاشم کی نئی ڈرامہ سیریل’کم ظرف‘ جیوٹی وی سے آن ایئر ہوگئی ہے جس کی پہلی قسط بہت پسند کی گئی ہے۔ رباب ہاشم کا کردار ڈرامے میں ایک خود مختارعورت کے طورپر دکھایا گیا ہے ، جو کہ ایک ایسی لڑکی کو اپنے ہمراہ لیے ہوئے ہیں جس کا تعلق ایک پسماندہ گھرانے سے ہے، اور وہ ایک ایسے شخص سے شادی کربیٹھی ہے جو کہ ایک انتہائی تنگ نظر انسان ہے، طبقات کے فرق اور اس کے شوہر کی جانب سے قبول نہ کیے جانے کے نتیجے میں نہ صرف اس کی شادی ذلت بن گئی ہے بلکہ ان سب واقعات نے اس کی زندگی میں ایک طوفان کھڑا کرکے رکھ دیا ہے۔
اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے رباب ہاشم کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں میرا کردار ایک ایسی عورت کا ہے جو اپنے مقصد کی تکمیل اور کامیابی کے لیے جرات مندی سے ظلم کا مقابلہ کرتی ہے، معاشرے میں ایسی بہت سی خواتین موجود ہیں جو پیار اور عزت سے عاری زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، لیکن کوئی بھی یہ جاننے کی کوشش نہیں کرتا کہ وہ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہوئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس پراجیکٹ میںکام کرنے کا فیصلہ صرف یہ محسوس کرکے کیا کہ اس کردار کے ذریعے میں ایسے لوگوں کی ہمت بندھانے کی کوشش کرسکوں۔
ڈرامہ سیریل’کم ظرف‘ کی دیگر کاسٹ میں علی انصاری، علی خان،مریم نفیس،جنید خان اورنازش جہانگیرشامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر حسن ضیاءاور ڈائریکٹرذیشا ن احمد ہیں۔