بہن کے نقش قدم پر

اداکارہ صبور علی نے بولڈ فوٹ شوٹ کرایا ہے جس کی تصاویر منظرعام پرآنے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کا سامنا ہے جس میں زیادہ تر لوگوں نے انہیں برابھلا بھی کہا ہے۔کچھ عرصہ قبل ان کی بہن سجل علی کو بھی ایسے ہی ایک شوٹ کی وجہ سے اسی طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صبورعلی کا حالیہ شوٹ ایک مشہور ڈریس برانڈ کے لئے کیا گیا جس میں انہوں نے کافی گلیمرس ڈریسزپہنے ہیں لیکن سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے وہ کھل کر دل کی بھڑاس نکال رہے ہیں۔